ETV Bharat / international

Sweden Quran Burning عراق کی انٹرپول سے قرآن جلانے والے شخص کی گرفتاری کی اپیل

author img

By

Published : Jul 7, 2023, 8:34 PM IST

عید الاضحیٰ کے پہلے دن 28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک احتجاج میں عراقی نژاد پناہ گزین سلوان مومیکا نے قرآن کو نذر آتش کیا تھا۔

Iraq Sends Arrest Warrant to Interpol for Iraqi who burned the Quran
عراق کی انٹرپول سے قرآن جلانے والے شخص کی گرفتاری کی اپیل

بغداد: عراقی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے 28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن جلانے والے عراقی نژاد پناہ گزین سلوان مومیکا کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بین الاقوامی تنظیم انٹرپول سے درخواست کی ہے۔ یہ اطلاع عراقی نشریاتی ادارے السماریہ نے جمعرات کو ملک کی سپریم جوڈیشل کونسل کے حوالے سے دی۔ کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ پراسیکیوٹر کے دفتر نے سویڈن میں رہنے والے 27 سالہ مومیکا کے لیے ایک معلوماتی خط اور گرفتاری کا وارنٹ بھیجا ہے اور انٹرپول سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی گرفتاری کے بعد عراق کو مطلع کرے۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے پہلے دن 28 جون کو، سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مرکزی مسجد کے باہر ایک احتجاج میں قرآن کو نذر آتش کیا گیا۔ سویڈش پولیس نے اس مظاہرے کی اجازت دے دی تھی۔ سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ احتجاجی مظاہروں کی اجازت جائز لیکن غیر منصفانہ ہے۔ اسٹاک ہوم میں قرآن کی بے حرمتی اور جلانے کے واقعے کی دنیا بھر میں مذمت کی گئی۔ عراق نے سویڈش حکام سے واقعے کے ذمہ دار عراقی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل، خلیج تعاون کونسل کے سربراہ سمیت کئی سربراہان مملکت نے اس فعل کی مذمت کی ہے۔ اسی طرح کا احتجاج سویڈن میں جنوری میں ہوا تھا جب ڈنمارک کے دائیں بازو کے رہنما راسموس پالوڈان نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کو نذر آتش کر دیا تھا۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.