ETV Bharat / international

Iraq Political Crisis: مقتدیٰ الصدر کی اپیل کے بعد بغداد میں احتجاجی دھرنا ختم

دو دن کی سیاسی بدامنی اور کم از کم 30 افراد کی ہلاکت کے بعد، طاقتور عراقی عالم مقتدیٰ الصدر نے بالآخر اپنے حامیوں سے سڑکیں خالی کرنے اور امن کی بحالی میں سیکورٹی فورسز کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ الصدر کے سیاست سے استعفیٰ نے بغداد میں سکیورٹی فورسز اور ان کے حامیوں کے درمیان ایک مہلک تصادم کو جنم دیا تاہم سیاسی بحران اب بھی برقرار ہے۔Iraq Political Crisis

Iraq political crisis, supporters withdraw from Baghdad Green Zone After appeal of Muqtada al Sadr
مقتدیٰ الصدر کی اپیل کے بعد بغداد میں احتجاجی دھرنا ختم
author img

By

Published : Aug 31, 2022, 9:11 PM IST

بغداد: عراق کے معروف شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کے سیاست سے سبکدوش ہونے کے اعلان کے بعد دارالحکومت بغداد میں الصدر کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان زبردست جھڑپ ہوگئی جس میں 30 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے، لیکن ملک کے استحکام اور سیاست کو خطرے میں ڈالنے والی دو دن کی پرتشدد جھڑپوں کے بعد، عراق کے ممتاز شیعہ عالم مقتدا الصدر نے اپنے پیروکاروں پر زور دیا ہے کہ وہ بغداد کے گرین زون سے نکل جائیں اور اپنا احتجاج ختم کر دیں۔Iraq Political Crisis

بغداد کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع شیعہ مقدس شہر نجف میں منگل کے روز ایک ٹیلی ویژن پریس کانفرنس میں الصدر نے تشدد سے متاثرہ عراقی عوام سے معافی مانگی اور اس بات پر زور دیا کہ وہ پرامن احتجاج کے منتظر ہیں۔ انہوں نے اپنے پیروکاروں سے 60 منٹ کے اندر پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے سمیت احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جیسے ہی انہوں نے ایک ٹیلیویژن خطاب میں اپیل کی، ان کے پیروکاروں نے اپنے خیموں کو ختم کرنا شروع کر دیا اور گرین زون کہلانے والے انتہائی محفوظ علاقے سے باہر نکلنا شروع کر دیا۔ ان کی تقریر کے فوراً بعد عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے بغداد اور صوبوں سے کرفیو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔س سے فوری طور پر مسئلے سے بچنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

supporters withdraw from Baghdad Green Zone After appeal of Muqtada al Sadr
مقتدیٰ الصدر کی اپیل کے بعد بغداد میں احتجاجی دھرنا ختم

تاہم بڑا سیاسی بحران اب بھی برقرار ہے۔ الصدر کے تناؤ میں کمی کے فیصلے نے سوالات اٹھائے ہیں کہ حریف پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے مسائل کو کیسے حل کریں گے۔ عراق، جو کہ دس ماہ سے زیادہ عرصے سے سیاسی بدامنی کی لپیٹ میں ہے، نے پیر کے روز سکیورٹی اہلکاروں اور ایک بااثر شیعہ عالم کے وفادار حامیوں کے درمیان ایک اور ہلاکت خیز تصادم کی اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیں:

Muqtada al Sadr withdraws from Iraqi Politics سیاسی کشیدگی کے درمیان مقتدیٰ الصدر نے عراقی سیاست سے دستبرداری کا اعلان کیا

معاملہ اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب مقتدیٰ الصدر نے بھوک ہڑتال کا اعلان کیا جب تک کہ سکیورٹی فورسز مظاہرین کے خلاف تشدد بند نہیں کرتے۔ انہوں نے پولیس سے اپیل کی کہ وہ اپنے وفادار حامیوں کے خلاف ہتھیاروں کا استعمال نہ کریں۔ دریں اثنا، سکیورٹی فورسز کے مارٹر استعمال کرنے کی اطلاعات منظر عام پر آئیں اور حکومت نے فائرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ مظاہرین کے خلاف زندہ گولہ بارود کے استعمال کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے۔ اس صورت حال نے عراقی فوج کو ملک گیر کرفیو کا اعلان کرنے پر مجبور کر دیا، جب کہ نگراں وزیر اعظم نے تشدد کے ردعمل میں کابینہ کے اجلاس معطل کر دیے۔

دارالحکومت بغداد میں الصدر کے حامیوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان زبردست جھڑپ

منگل کو وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے دھمکی دی تھی کہ اگر سیاسی بحران جاری رہا تو وہ اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ پریمیئر نے یہ بھی کہا کہ مظاہروں کے دوران الصدر کے حامیوں پر کس نے گولی چلائی اس کا پتہ لگانے کے لیے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ "یہ تعین کرنا بھی ضروری ہے کہ رات بھر سرکاری اداروں پر کس نے گولیاں چلائیں اور راکٹ اور مارٹر داغے۔ اس کے بعد الصدر نے اپنے حامیوں سے پرامن طور پر اپنے گھروں کو لوٹنے کی اپیل کی اور کہا کہ یہ انقلاب نہیں ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والے انتخابات میں الصدر کی جماعت نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں لیکن وہ اکثریتی حکومت بنانے میں ناکام رہی۔ اس کے بعد سے الصدر کے شیعہ حامیوں اور ان کے ایران کے حمایت یافتہ شیعہ مخالفین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.