ETV Bharat / international

Iranian President Warns Israel اسرائیل نے اگر ہم پر حملہ کیا تو تل ابیب تباہ کر دیاجائے گا، ایرانی صدر - اسرائیل نے حملہ کیا تو تل ابیب تباہ کر دیاجائے گا

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے منگل کے روز خبردار کیا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی تو تل ابیب کو تباہ کر دیا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 18, 2023, 8:35 PM IST

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ان کے ملک کی سلامتی کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو حائیفہ اور تل ابیب کی تباہی کا سبب بنے گا۔ رئیسی نے تہران میں منعقدہ ایک فوجی پریڈ کی تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ انقلاب مخالف عناصر اور دشمنانہ سازشوں کے خلاف ہماری فوج پوری طرح تیار ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر بیرونی طاقتیں مشرق وسطی میں عدم استحکام کی فضا برقرار رکھے ہوئے ہیں،ان طاقتوں کو یہ علاقہ چھوڑنا ہوگاجبکہ ایرانی فوج خطے میں سلامتی کی پاسبان ہے۔ اپنے خطاب میں ایرانی صدر نے اسرائیل کی طرف سے ممکنہ حملوں کے جواب میں کہا کہ صیہونی سامراج نے اگر ہمارے خلاف کوئی جارحانہ اقدام اٹھایا تو ایرانی فوج حائیفہ اور تل ابیب کو تباہ و برباد کردے گی۔ اس سے قبل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مسجدالاقصی میں اسرائیل کی تازہ جاریحت کے بعد مسلم امہ سے متحد ہونے کی اپیل کی تھی۔ ابراہیم رئیسی نے گزشتہ روز الجزائر کے صدر عبدالمجید کے ساتھ فون پر بات کی اور کہا کہ ایران اور الجزائر کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی امور بالخصوص مسئلہ فلسطین اور تحفظ کے حوالے سے قریبی تعلقات ہیں۔ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے بارے میں ایک مشترکہ موقف رکھتے ہیں۔

وہیں الجزائر کے صدر عبدالمجید نے اس دوران کہا کہ انہیں امید ہے کہ مسلم ریاستوں کے درمیان تعاون کے ذریعے فلسطین کو اسرائیلیوں سے آزاد ہو جائے گا۔ دونوں لیڈروں کے درمیان یہ بات چیت گزشتہ ہفتے لبنان کے ساتھ اسرائیل کی سرحدوں اور غزہ پٹی کے فلسطینی علاقوں میں کشیدگی میں اضافے کے بعد ہوئی ہے۔ جنوبی لبنان اور غزہ میں عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر مبینہ راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل نے بھی فضائی حملے کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Iranian President on Israel ایرانی صدر نے مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل کی

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ )

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.