ETV Bharat / international

عالمی دباؤ بے اثر، شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیل کے حملوں میں تیزی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 7:24 AM IST

Israel expanded ground offensive: غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل نے جنگ کو شدید کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ، بین الاقوامی کمیونٹی اور اقوام متحدہ اسرائیل پر دباؤ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 21000 تک پہنچ گئی ہے۔

Israel's attacks in northern and southern Gaza intensify

غزہ: اسرائیل کی جارحیت حالیہ تاریخ کی سب سے تباہ کن فوجی مہمات میں سے ایک ہے۔ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 20,900 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں دو تہائی خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ایجنسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 240 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
  • شمالی اور جنوبی غزہ میں اسرائیل نے شدید بمباری شروع کر دی:

اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز وسطی غزہ میں شہری پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کرنے اور رہائشیوں کو انخلاء کا حکم دینے کے بعد اپنی زمینی کارروائی کو بڑھا دیا ہے۔ وسطی غزہ کے رہائشیوں کے مطابق نصیرات، مغازی اور بوریج کیمپوں پر اسرائیل نے شدید بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے مکینوں کو وسطی غزہ کے بڑے علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں قریبی دیر البلاح میں منتقل ہونے پر زور دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے دفتر نے کہا کہ جس علاقے کو خالی کرنے کا حکم دیا گیا تھا وہاں جنگ سے پہلے تقریباً 90,000 افراد رہائش پذیر تھے اور اب یہاں شمالی غزہ کے 61,000 سے زیادہ بے گھر افراد کو پناہ دی گئی ہے۔ فوج کے نئے جنگی زون کے اعلان سے جنگ میں مزید تباہی کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
  • اسرائیل پر امریکی دباؤ بے اثر:

امریکہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے وزیر برائے سٹریٹجک امور رون ڈرمر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کر رہے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے اسرائیل پر شہری ہلاکتوں کو روکنے کے مطالبے اور جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے پوری طاقت کے ساتھ جنگ جاری رکھنے کی بات کہی ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سے حماس کے خاتمہ کے لیے یہ جنگ کئی مہینوں تک جاری رہے گی۔ اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ اور جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں حملوں میں تیزی لائی ہے۔ ان حملوں سے فلسطینیوں کو پناہ کی تلاش میں چھوٹے علاقوں کی طرف جانے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
  • اسرائیل اب اقوام متحدہ کے ملازمین کو خودکار ویزے نہیں دے گا:

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا کہ کرسمس کے موقع سے لے کر اب تک وسطی غزہ پر مسلسل بمباری میں 100 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان علاقوں میں اسرائیل نے کچھ رہائشیوں کو وہاں منتقل ہونے کا حکم دیا تھا۔ اسرائیل نے اقوام متحدہ پر حماس کے حربوں میں میں شامل ہونے کا الزام لگاتے ہوئے اب عالمی ادارے کے ملازمین کو خودکار ویزے نہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل حکومت کے ترجمان ایلون لیوی نے کہا کہ، اسرائیل ویزا کی درخواستوں پر ہر صورت میں غور کرے گا۔ اسرائیل کے اس اعلان سے غزہ میں امدادی کوششیں مزید محدود ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ
غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس کا موقف قابل ستائش: حماس

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں بچوں کو ’جان لیوا‘ تغذیہ کی کمی کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.