ETV Bharat / international

Inflation in Britain: برطانیہ میں مہنگائی نے چالیس برس پرانا ریکارڈ توڑا - fuel inflation in Britain

یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کی وجہ سے برطانیہ میں بجلی، گیس اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے جس سے دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ Inflation in Britain

Inflation in Britain breaks 40-year record
برطانیہ میں مہنگائی نے چالیس برس پرانا ریکارڈ توڑا
author img

By

Published : May 19, 2022, 9:36 PM IST

ماسکو: برطانیہ میں مہنگائی Inflation in Britain نے چالیس برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ دفتر برائے قومی شماریات (او ایل این) کی جانب سے بدھ کو جاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اپریل کے مہینے میں افراط زر کی شرح 9 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو ایک ماہ قبل 7 فیصد تھی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں صارفین کی قیمتوں میں افراط زر کا انڈیکس 40 سال قبل اپنی بلند ترین سطح پر تھا‘‘۔ اس دوران سال 1982 میں دسمبر کے مہینے میں مہنگائی کی تخمینہ شرح 6.5 فیصد تھی جب کہ جنوری میں یہ تقریباً 11 فیصد تھی۔

او ایل این کے مطابق ملک میں اس بڑھتی ہوئی مہنگائی کا سب سے بڑا سبب بجلی، گیس اور دیگر ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں جس سے مکانات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ معمول کے مطابق برطانیہ میں، اپریل میں توانائی کی قیمتوں میں 54 فیصد اور موٹر ایندھن کی قیمتوں میں 31.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ اس سے ٹرانسپورٹ لاگت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Antonio Guterres on Russia-Ukraine War: 'یوکرین میں تنازع سے افریقہ میں بھاری بحران'

مئی کے اوائل میں، بینک آف انگلینڈ نے پیشن گوئی کی تھی کہ برطانیہ کی افراط زر اس سال بلند ترین سطح پر پہنچ جائے گی۔ اس میں سال کی چوتھی سہ ماہی میں 10 فیصد تک اضافہ دیکھا جائے گا کیونکہ یوکرین میں جاری روسی فوجی آپریشن کی وجہ سے خوراک اور توانائی کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.