جکارتہ: انڈونیشین حکومت نے نناوے بچوں کی ہلاکت کے بعد ہرقسم کے سیرپ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کی حکومت نے ہرقسم کے سیرپ ادویات کے نسخے لکھنے اور ان کی دکانوں پر فروخت پر پابندی عائد کر دی۔ یہ فیصلہ رواں سال سیرپ کے استعمال سے گردے فیل ہونے کے نتیجے میں نناوے بچوں کی ہلاکت کے بعد کیا ہے۔ ماہرینِ صحت گردے فیل ہونے سے بچوں کی اموات کی تعداد میں غیرمعمولی اضافے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔Indonesia Bans Syrup Drugs
بدھ کو وزارت صحت کے ترجمان محمد سہرل منصور نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ اب تک ہمیں 20 صوبوں سے 206 کیسز موصول ہوئے ہیں جن میں 99 اموات شامل ہیں۔ وزارت نے تمام ہیلتھ ورکرز سے کہا ہے کہ وہ عارضی طور پر مائع دوائی یا سیرپ تجویز نہ کریں جبکہ میڈیکل اسٹورز سے بھی کہا ہے کہ وہ تحقیقات مکمل ہونے تک غیر نسخے والی مائع دوائیوں یا سیرپ کی فروخت کو عارضی طور پر روک دیں۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Cough Syrup بھارت میں بنائے گئے سیرپ پینے سے گیمبیا میں 66 بچے کی موت، سیرپ کی تحقیقات شروع
وزارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اموات میں اضافہ اس وقت ہوا جب گیمبیا کی حکومت بخار کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے پیراسیٹامول سیرپ سے منسلک اے کے آئی سے 70 بچوں کی موت کی تحقیقات کر رہی ہے، جس میں ڈائیتھیلین گلائکول اور ایتھیلین گلائکول کی زیادہ مقدار موجود تھی۔
انھوں نے مزید بتایا کہ بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز میں جنوری میں اضافہ ہوا اور اگست کے آخر میں ان کیسز میں تیزی دیکھی گئی۔ بچوں میں گردوں کی بیماری کے کیسز بڑھنے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ (یو این آئی)