گونڈا: نیپال میں 20 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر اتر پردیش کے دیوی پاٹن ڈویژن سے متصل بڑھنی اور روپئیڈیہا سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ دیوی پاٹن زون کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اپیندر کمار اگروال نے جمعہ کو کہا کہ نیپال میں انتخابات کے دوران کسی بھی طرح کی گڑبڑ اور سرحد پار سے ملک دشمن عناصر کی طرف سے کسی مجرمانہ واقعہ کے خدشے کے پیش نظر 20 نومبر کو ہونے والے عام انتخابات سے 72 گھنٹے قبل ڈویژن سے متصل سرحدوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور سرحد پار سے آنے اور جانے والے ہر شخص کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔Election in Nepal
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ڈویژن کے بہرائچ ضلع کی 98.5 کلومیٹر، بلرام پور ضلع کی 94.5 اورضلع شراوستی کی51 کلومیٹر کے ساتھ کل 243 کلومیٹر کھلی سرحدوں پر بارڈر پر تعینات سیکورٹی ایجنسیوں، سول پولیس، انٹیلی جنس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی چوکسی بڑھا دی گئی ہے۔ سرحد پر پگڈنڈیوں، ناقابل رسائی راستوں، جنگلاتی اور سڑکوں پر سی سی ٹی وی کیمروں سے کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
اگروال کے مطابق، جوان سرحدی حدود سے 15 کلو میٹر کے اندر علاقے میں کام کرنے والے مدارس، دھرم شالوں، پناہ گاہوں، ہوٹلوں اور کالونیوں میں رہنے والے بیرونی لوگوں کے شناختی کارڈوں کی گہرائی سے جانچ میں مصروف ہیں۔ گونڈا بڑھنی اور بہرائچ-روپئیڈیہا ریلوے سیکشن پر چلنے والی ٹرینوں میں جی آر پی اور آر پی ایف کے ساتھ ایس ایس بی کے جوان مسلسل گشت کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پردہ نشین مشتبہ خواتین کی شناخت کے لئے خاتون ونگ کی خصوصی ٹکڑیاں تعینات ہیں۔ دوست ملک نیپال کے انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ اور پرامن طریقے سے کرانے کے مقصد سے، نیپال کے ضلع ڈانگ اور ضلع بلرامپور کے افسران کی ہند-نیپال رابطہ میٹنگ کا انعقاد ایس ایس بی کیمپ میں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: Pakistani Woman Arrested In Kishanganj Bihar بہار کے کشن گنج سے پاکستانی خاتون گرفتار
یواین آئی