ETV Bharat / international

US on G20 Summit بھارت کا جی ٹوینٹی اجلاس یہ دکھائے گا کہ بڑی معیشتیں مشکل وقت میں بھی مل کر کام کر سکتی ہیں، وائٹ ہاؤس - امریکی صدر جوبائیڈن

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے منگل کے روز ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت میں ہونے والی جی 20 سمٹ دنیا کیلئے مثالی ہوگی۔ US National security Advisor confident about G20 Summit

US on G20 Summit
US on G20 Summit
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 10:35 AM IST

واشنگٹن: امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہیکہ جی 20 سربراہی اجلاس سے بہت امیدیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی صدارت میں ہونے والی یہ کانفرنس یہ ظاہر کرے گی کہ دنیا کی بڑی معیشتیں مشکل وقت میں بھی مل کر کام کر سکتی ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر، جیک سلیوان نے وائٹ ہاوسمیں ایک بریفنگ میں کہا کہ بطور صدر (جو بائیڈن) G20 کے سربراہ ہیں، وہ بڑی چیزوں کو ایک ساتھ لانے کے لیے ابھرتے ہوئے مارکیٹ پارٹنروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ دنیا اس ہفتے کے آخر میں نئی ​​دہلی میں یہی دیکھے گی۔

جیک سلیوان نے کہا کہ جی ٹوئنٹی کے لیے امریکہ کا عزم کم نہیں ہوا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ G20 سربراہی اجلاس یہ ظاہر کرے گا کہ دنیا کی بڑی معیشتیں مشکل وقت میں بھی مل کر کام کر سکتی ہیں۔ انہوں نے 9 اور 10 ستمبر کو ہونے والے G20 سربراہی اجلاس کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ سلیوان نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نئی دہلی جا رہے ہیں۔ جہاں ان کی توجہ ترقی پذیر ممالک کے لیے آب و ہوا سے لے کر ٹیکنالوجی تک کام کرنے پر ہوگی۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

اس کے ساتھ ساتھ وہ امریکی شہریوں کی اہم ترجیحات بھی اتحادی ممالک کے سامنے رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ G20 کو ایک ایسا فورم سمجھتا ہے جس کا زور مثبت نتائج کے حصول پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سمٹ کے دوران اس مقصد کے لیے مزید پرعزم ہونے کا مظاہرہ کرے گا۔

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ ہم یہ سب کام بھارت کی صدارت اور وزیر اعظم مودی کی سربراہی میں کر پائیں گے۔ سلیوان نے کہا کہ امریکہ افریقی یونین (اے یو)کو بلاک کے نئے مستقل رکن کے طور پر خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ AU کو شامل کرنے کی تجویز پاس ہونے کا امکان ہے۔

وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ افریقی یونین کی آواز جی ٹوینٹی کو مضبوط کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں صدر بائیڈن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور کارکنوں کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی صنعتوں میں سمارٹ سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے نیچے سے اوپر اور درمیان تک امریکی معیشت کی تعمیر نو کے لیے کام کیا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سرمایہ کاری کا نتیجہ سامنے آرہا ہے، ہمیں یقین ہے کہ دنیا بھر کے ممالک اسی طرح کے نقطہ نظر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ہم ان کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کاری بڑھا کر ان کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اے ایم یوں میں جی 20 سمٹ کانفرنس پر بین الاقوامی سیمینار

سلیوان نے کہا کہ G20 میں ہماری بنیادی توجہ کثیرالطرفہ ترقیاتی بینکوں (multilateral development banks)بالخصوص ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کو بنیادی طور پر نئی شکل دینے اور بڑھانے کے ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا۔

سلیوان نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے بھارت کا دورہ کریں گے۔ جمعرات کو، بائیڈن بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے لیے نئی دہلی جائیں گے۔ جمعہ کو بائیڈن وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ ہفتہ کو، بائیڈن G20 سربراہی اجلاس، 2023 کے سرکاری اجلاس میں شرکت کریں گے۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.