ریاض: عرب گروپ آف پکچرز نے سعودی عرب کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہندوستانی ایکشن فلموں کا اعلان کردیا۔ پہلی ایکشن اور تھرلر فلم 'وکرم ویدھا' ہے، جو 29 ستمبر کو ریلیز ہوئی۔ یہ ایک تجربہ کار پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو ایک خطرناک گینگسٹر کا سراغ لگاتا اور اسے گرفتار کرتا ہے۔ وہ نیکی اور بدی کی اس جنگ اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال دیتا ہے۔Vikram Vedha Movie Released in Saudi Cinemas
دوسری فلم پونی ین سلوان ہے۔ یہ فلم 30 ستمبر کو ریلیز آئی میکس ٹیکنالوجی میں ریلیز ہورہی۔ یہ فلم دسویں صدی میں شولا سلطنت کے زوال کے بعد لوگوں میں ہونے والی خانہ جنگی کی حالات پیش کر رہی ہے۔ یہ اقتدار کیلئے خونریز جنگ کا احاطہ کرتی ہے۔ ایک طرف اقتدار پر غلبہ کرنے والے لوگ اور دوسری طرف انتقام کی آگ میں جلنے والے لوگ جنگ لڑ رہے ہیں
وکرم ویدھا میں ہریتک روشن، رادھیکا آپٹے، سیف علی خان اداکاری کر رہے، فلم کی ہدایت کاری پشکر اور گایتری نے کی ہے۔ فلم پونی ین سلوان ون میں وکرم، ایشوریہ رائے، کارتی، جام راوی کی اداکاری دیکھنے کو ملے گی۔ اس فلم کی ہدایت کاری منی رتنم نے کی ہے۔
خیال رہے عرب پکچرز گروپ تفریحی صنعت کی ایک سرکردہ کمپنی ہے۔ یہ کمپنی تمام الیکٹرانک پلیٹ فارمز پر فلموں اور سیریز کی پروڈکشن اور تقسیم کا کام کرتی ہے۔ عرب پکچرز گروپ مواد بنانے والوں میں ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیر پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ جس میں عرب پکچرز کمپنیاں ایک دوسرے کے کام کی تکمیل کرتی ہیں۔ یہ کمپنیاں ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ سے لے کر بڑے پیمانے پر فلم کی تیاری اور تقسیم تک کے منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔فلمیں وکرم ویدیا اور پونی ین سلوان ون جن سعودی سینما گھروں میں دکھائی جا رہی ہیں ان میں اے ایم سی سینما، میوی سینما، ووکس سینما،ایمپائر سینما، سینی پولیس سینما شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Saba Azad Reviews Vikram Vedha صبا آزاد نے وکرم ویدھا میں ریتک کی اداکاری کی تعریف کی
یو این آئی