ETV Bharat / international

India Canada Tension وزارت خارجہ نے کینیڈا میں بھارتیوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 4:08 PM IST

Updated : Sep 20, 2023, 9:42 PM IST

بھارتی وزارت خارجہ نے کینیڈا میں بڑھتی ہوئی بھارت مخالف سرگرمیوں کے پیش نظر کینیڈا میں بھارتی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں بھارتی شہریوں اور طلباء کو انتہائی احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: بھارت اور کینیڈا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بھارتی وزارت خارجہ نے ایک ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کینیڈا میں موجود تمام بھارتیوں اور وہاں کے سفر پر غور کرنے والوں سے انتہائی احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔ دراصل کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے خالصتانی کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے حوالے سے بھارت پر سنگین الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

وزارت خارجہ (MEA) کی طرف سے یہ ایڈوائزری بڑھتے ہوئے سیکورٹی خدشات کی وجہ سے جاری کیا گیا ہے، جس میں بھارت مخالف ایجنڈے کی مخالفت کرنے والے بھارتی سفارت کاروں اور بھارتی کمیونٹی کے ارکان کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس کی وجہ سے وزارت خارجہ نے کینیڈا میں رہنے والے بھارتیوں کو انتہائی محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ ایڈوائزری میں کینیڈا میں ایسی جگہوں پر سفر کرنے سے گریز کرنے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے جہاں بھارت مخالف واقعات پیش آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کینیڈا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرکے اپنے شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ بھارت کا سفر کرتے ہوئے محتاط رہیں۔ لیکن بعد میں فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ نے انکشاف کیا کہ کینیڈا کی یہ کوئی نئی ایڈوائزری نہیں تھی بلکہ پرانی تھی۔ واضح رہے کہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ کینیڈا کی سرزمین پر ایک ہمارے شہری کے قتل میں بھارتی حکومت کا ہاتھ ہے۔

جس کے بعد بھارتی حکومت نے ٹروڈو کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا لیکن کینیڈا نے بھارتی سفارت کار کو ملک بدر کر دیا۔ جس کی وجہ سے بھارت نے بھی کینیڈا کے سینئر سفارت کار کو 5 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

Last Updated : Sep 20, 2023, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.