اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت والی حکومت کی جانب سے طالبان کے خلاف غیر ذمہ دارانہ بیانات کی مذمت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ افغان کے ساتھ تعلقات میں خرابی کا نتیجہ یہ ہوگا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا خاتمہ کبھی نہیں ہوسکتا ہے۔Imran Khan on Statements against Taliban
منگل کو دہشت گردی پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت پر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ساتھ امن مذاکرات کی قیادت کرنے پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں بات کی، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو عوام سے جھوٹ نہیں بولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ٹی ٹی پی کے ساتھ بات چیت کی ضرورت اور ان کے اراکین کو دوبارہ آباد کرنے کے منصوبے کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔
پاکستانی اخبار ڈان نے عمران خان کے حوالے سے بتایا کہ فوجی آپریشن مجموعی طور پر امن کا ایک حصہ ہو سکتا ہے لیکن یہ خود کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بارے میں ان کے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر طالبان نے پاکستان کے ساتھ تعاون بند کرنے کا فیصلہ کیا تو اس کا نتیجہ دہشت گردی کے خلاف کبھی نہ ختم ہونے والی جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Pak-Afghan Tension افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، خواجہ آصف
Taliban on Pak Minister over TTP طالبان نے پاکستانی وزیر داخلہ کے ریمارکس کو اشتعال انگیز قرار دیا
TTP Ceasefire Agreement ٹی ٹی پی حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے لیے اب بھی تیار ہے
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت سے سوال کیا کہ انہوں نے پاکستان اور افغانستان سرحد پر حالیہ واقعات کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ کیوں نہیں اٹھایا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے تو دہشت گردی کے خلاف ایک اور جنگ پاکستان کے لیے لعنت میں بدل جائے گی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کو امریکہ سے مدد نہیں مانگنی چاہیے اور خبردار کیا کہ اگر ڈرون حملے کیے گئے تو یہ مقامی لوگوں میں اندرونی انتشار کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ٹی ٹی پی کے درمیان جنگ بندی 28 نومبر 2022 کو ختم ہوئی تھی۔ جس کے بعد سے پاکستان گزشتہ چند مہینوں سے خاص طور پر خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کا مشاہدہ کر رہا ہے۔جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی منصوبہ بندی افغانستان میں مقیم کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے رہنماؤں نے کی تھی۔ ٹی ٹی پی، جس کے افغان طالبان کے ساتھ روابط ہیں، نے گزشتہ سال 100 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔