ETV Bharat / international

Imran Khan Long march عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا - تحریک انصاف کا لانگ مارچ

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کو یعنی 28 اکتوبر کو لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔Imran Khan Long march

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 25, 2022, 10:05 PM IST

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ وہ 28 اکتوبر بروز جمعہ کو لاہور کے لبرٹی چوک سے لانگ مارچ شروع کرنے والے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ عوام کے ہمراہ جی ٹی روڈ کے ذریعے اسلام آباد پہنچیں گے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہو گا۔Imran Khan Long march

پاکستان اخبار ڈان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ مجھے کہا گیا کہ آپ غیرذمہ دار ہیں ملک بڑی مشکل میں ہے، اس مشکل وقت میں احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف تین دفعہ لانگ مارچ ہوئی، ہم اتنے بڑے معاشی بحران سے گزر رہے تھے، اس کے باوجود مولانا فضل الرحمٰن نے 2، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے ایک، ایک مارچ کیا تھا لیکن ہم نے کسی کو نہیں روکا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو ان کو خیال نہیں آیا ہم کورونا کے عذاب سے گزر رہے ہیں اور کسی نے پرواہ نہیں کی کہ پاکستان کتنے بڑے مشکلات میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.