قاہرہ: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ نے مصر کو 46 ماہ کے دوران تقریباً 3 ارب امریکی ڈالر کے قرض کی منظوری دی ہے۔ آئی ایم ایف نے ایک بیان میں کہا کہ اس فیصلے سے مصر تقریباً 347 کروڑ ڈالر کی فوری ادائیگی کر سکے گا، جس سے ادائیگیوں کے توازن کی ضروریات کو پورا کرنے اور بجٹ میں مدد ملے گی۔ International Monetary Fund on Egypt Loan
بین الاقوامی اور علاقائی شراکت دار سب سے زیادہ آبادی والے عرب ملک کومالیات فراہم کرنے کے لیے اضافی 14 ارب ڈالر فراہم کریں گے۔ آئی ایم ایف کے مطابق یہ مالی امداد مصری حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کے پروگرام کے بدلے میں دی گئی تھی، جس سے اسے امید ہے کہ "پائیدار، جامع اور نجی شعبے کی زیر قیادت ترقی" کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: IMF on Sri Lanka Situation آئی ایم ایف کو سری لنکا کی صورتحال پر تشویش
یو این آئی