ETV Bharat / international

Toshakhana Case Against Imran Khan عمران خان کے خلاف توشہ خانہ معاملہ قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار - توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ سیشن کورٹ فریقین کو دوبارہ سن کر کیس کے قابل سماعت ہونے کا فیصلہ کرے۔

Imran Khan
عمران خان
author img

By

Published : Aug 4, 2023, 9:07 PM IST

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری معاملے قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیشن کورٹ معاملے کو سن کر دوبارہ فیصلہ جاری کرے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دینے کے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر گزشہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حق دفاع ختم کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کرکے آئندہ ہفتے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری کیس ہمایوں دلاور کی عدالت سے منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے اور یہ معاملہ دوبارہ سیشن کورٹ میں بھیج دیا ہے کہ عدالت دوبارہ دلائل سن کر یہ فیصلہ کرے کہ آیا توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دینے کے عدالتی فیصلے کے خلاف سابق وزیر اعظم کی درخواست پر سماعت کرکے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے وکیل خواجہ حارث اور بیرسٹر گوہر علی عدالت میں پیش ہوئے تھے جبکہ الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس کے علاوہ عدالت نے دو مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ اسلام آباد کی عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع کی۔عدالت نے دونوں کی عبوری ضمانت میں 5 اگست تک توسیع کی ہے۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ نیب انکوائری کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ہے۔ احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 5 اگست کو پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.