ETV Bharat / international

US Highway Collapses امریکہ میں ایندھن ٹینکر میں آگ لگنے سے شاہراہ منہدم - فلاڈیلفیا میں مصروف شاہراہ منہدم

پنسلوانیا میں اتوار کی صبح امریکہ کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ بتادیں کہ پٹرول لے جانے والے ایک ٹینکر میں آگ لگنے سے مصروف شاہراہ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ Busy Highway collapses in Philadelphia

امریکہ میں ایندھن ٹینکر میں آگ لگنے سے شاہراہ منہدم

author img

By

Published : Jun 12, 2023, 10:26 AM IST

نیویارک: امریکہ میں پٹرول لے جانے والے ایک ٹینکر میں اتوار کو اوور پاس کے نیچے آگ لگنے سے مصروف شاہراہ کا ایک حصہ منہدم ہو گیا۔ ریاست پنسلوانیا کے گورنر جوش شاپیرو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے اور حکام واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد شاہراہ کے دونوں اطراف سے آنے والی ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔ وڈیو کلپ میں اوور پاس منہدم ہونے کے بعد ارد گرد جمع ہونے والی ایمرجنسی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ گورنر کے مطابق سڑک کا شمالی حصہ مکمل طور پر منہدم ہو چکا ہے جبکہ جنوب کی طرف جانے والا راستہ ٹریفک کے لیے موزوں نہیں رہا۔ اسے ٹھیک ہونے میں مہینوں لگیں گے۔

امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے کہا کہ وہ حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم بھیجے گا۔ حکام کے مطابق اتوار کو پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک گاڑی میں آگ لگنے سے انٹراسٹیٹ 95 کا ایک حصہ گر گیا۔ اس کی وجہ سے مشرقی ساحل پر مرکزی شمال-جنوبی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل پڑا۔ مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وفاقی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے ڈرائیور کی تلاش کر رہے ہیں، جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ شمالی جنوبی شاہراہ امریکہ کی مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک ہے۔ یہ مشرقی ساحل کے ساتھ بڑے شہروں کو فلوریڈا تک جوڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Oregon Road Accident امریکہ میں سڑک حادثے میں سات افراد ہلاک، چار زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.