ETV Bharat / international

Hizbollah Attack on Israel حزب اللہ نے اسرائیل کے تین فوجی ٹھکانوں پر حملہ کر دیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 12:32 PM IST

حزب اللہ نے اسرائیل کے تین فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ تنظیم نے حملے کا ایک ویڈیو بھی جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ اور آسٹریلیا کے بعد سعودی عرب نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان سے متعلق سفری ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ Israel Hamas war, us Australia Saudi Arab advisory, Lebanon

Hizbollah attacked three Israeli military bases

بیروت: خطہ میں غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔ عراق میں امریکہ کے دو فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ امریکی فوجی اڈوں کے نام عین الاسد اور حریر بیس بتائے جارہے ہیں۔ دوسری جانب اب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔ لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیل کے ٹینکوں اور جاسوسی کے آلات پر حملے کیے ہیں جس سے اسرائیلی فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان کا اٹھانا پڑا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے تین علاقوں پر حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے لبنان کے سرحدی علاقے پر اسرائیلی فوج کے گلیلی ڈویژن کو نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں حزب اللہ کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوج پر گائیڈڈ میزائل کا حملہ کیا تھا۔ لبنان کے ایک اور سرحدی علاقے پر بھی اسرائیلی فوجیوں کو اسی انداز میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ شیبا فارمز کے علاقے میں بھی اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ راس النقورہ کے علاقے میں اسرائیل کے جاسوسی کے آلات کو حملے مین تباہ کر دیا گیا ہے۔ حزب اللہ کی جانب سے لبنان کی جانب بڑھنے والے ایک ڈرون کو بھی مبینہ طورپر تباہ کرنے کا ویڈیو جاری کیا گیا ہے۔ وہیں، ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق امریکہ کے دو حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نجی طور پر اسرائیل پر زور دے رہی ہے کہ وہ حزب اللہ کے خلاف فوجی مہم شروع نہ کرے، کیونکہ واشنگٹن موجودہ جنگ کو غزہ سے باہر پھیلنے سے روکنے کے لیے سرگرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لبنان کی مزاحتمی تنظیم حزب اللہ کے اسرائیلی ٹینکوں پر میزائل حملے

واضح رہے اسرائیل کے غزہ پر جوابی فضائی حملے جاری ہیں جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ حزب اللہ نے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کے لئے تیار ہے۔ حزب اللہ کو ایران کی حمایت حاصل ہے جبکہ امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں مشرقی بحیرہ روم میں اپنے جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔ دوسری جانب امریکہ کے بعد اب آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہیں کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے اور سعودی عرب نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کو کہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.