بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ کے جنوب مغربی مضافات میں بدھ کے روز ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا Helicopter Crash in China جس میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (سی اے اے سی) نے جمعرات کے روز یہ اطلاع دی۔ ایک بیان میں، چینی شہری ہوابازی انتظامیہ نے کہا، "6 جولائی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30 بجے، بیجنگ رین ووڈ اسٹار جنرل ایوی ایشن کے ایک 'بیل 505' ہیلی کاپٹر نے چانگپنگ ڈسٹرکٹ (بیجنگ کے شمالی مضافات) سے فانگشن ڈسٹرکٹ (بیجنگ کے جنوب مغرب) کے لیے پرواز کی تھی، جو پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ اس حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ بیان کے مطابق حادثے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ افسران کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ (یو این آئی)
Helicopter Crash in China: چین میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک - China news
چینی شہری ہوابازی انتظامیہ کے مطابق بیجنگ کے جنوب مغربی مضافات میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں دو پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ حادثے کی تحقیقات کے لیے افسران کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ Helicopter Crash in China