ETV Bharat / international

Heavy Snow Killed Many People in Japan جاپان میں شدید برف باری سے سترہ افراد ہلاک - جاپان میں شدید برف باری

جاپان میں گذشتہ چند برسوں سے موسم خراب ہوتا جا رہا ہے، جنوبی علاقوں کو ستمبر میں ٹائفون سے ہونے والی طوفانی بارش نے نقصان پہنچایا تھا تو وہیں ہوکائیڈو کے شمال مشرقی علاقوں نے دسمبر میں شدید برفانی طوفان کا سامنا کیا۔ اس برفباری میں اب تک 17 افراد ہلاک اور درجوں زخمی ہوگئے ہیں۔ Heavy Snow in Japan

Heavy Snow Killed Many People in Japan
جاپان میں شدید برف باری
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 12:55 PM IST

ٹوکیو: کرسمس کی تعطیلات کے دوران شمالی جاپان اور ملک کے دیگر خطوں میں شدید برف باری کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ سی این این نے منگل کو حکام کے حوالے سے اس کو رپورٹ کیا۔ سخت موسم سرما نے جاپان کے کچھ حصوں کو شدید برف باری سے متاثر کیا ہے، خاص طور پر مغربی ساحل کے ارد گرد۔ موسمیات کے حکام کے مطابق دسمبر کے وسط سے سڑکوں پر کاریں پھنسی ہوئی ہیں اور ترسیل کی خدمات میں تاخیر ہو رہی ہے۔ Heavy Snowfall in Northern Japan

جاپان کے فائر اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی سے وابستہ ایک اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے سی این این نے بتایا کہ یاماگاتا پریفیکچر کے ناگائی شہر میں ایک چھت سے گرنے والی برف کے نیچے دب کر 70 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ اس کی موت کی وجہ ہفتے تک 80 سینٹی میٹر (2.6 فٹ) سے زیادہ برف کا ڈھیر ہونا تھا۔ گزشتہ ہفتے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ کچھ علاقوں میں برف کا جمع ہونا اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔ Hokkaido Experienced Severe Snowstorms

الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ سخت سردیوں نے نہ صرف جاپان بلکہ پورے امریکہ میں جانیں لے لی ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکہ میں سخت موسمی حالات کی وجہ سے کئی گھر اور کاروبار بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔ آرکٹک دھماکے اور موسم سرما کے طوفان کے نتیجے میں بے شمار لوگ ہلاک اور مختلف سڑک حادثات یا سردی کا شکار ہوئے ہیں۔ طوفان نے پورے امریکہ میں درجہ حرارت کو انجماد سے نیچے پہنچا دیا ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے کرسمس کی شام کو بے مزہ کر دیا۔ کرسمس کی اس چھٹی والے ہفتے کے آخر میں طوفان کی وجہ سے ہر قسم کی نقل و حمل، ہوائی جہاز، ٹرینیں اور گاڑیوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے، جس سے سینکڑوں میل سڑکیں اور ہوائی سفر منسوخ ہو گئے۔ Japan Fire and Disaster Management Agency

مزید برآں فلپائن میں بھی کرسمس کے موقع پر طوفانی بارشوں اور سیلاب کے بعد ہلاکتوں کی اطلاع ملی۔ کرسمس کے موقع پر شدید بارش اور سیلاب سے فلپائن میں 13 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 23 لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ماہی گیر ہیں۔ الجزیرہ نے منگل کو رپورٹ کیا ملک کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کونسل بتایا کہ اس آفت نے نہ صرف ملک میں تباہی مچا دی بلکہ 45 ہزار سے زیادہ لوگوں کو پناہ کے لیے انخلا کے مراکز میں ڈالا دیا گیا۔ ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ جو ماہی گیر مبینہ طور پر لاپتہ ہیں وہ خراب موسم سے وابستہ خطرات کے باوجود سمندر میں چلے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.