ETV Bharat / international

Israel Hamas War 'وہ میری اچھے سے دیکھ بھال کر رہے ہیں' حماس نے یرغمال اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی - اسرائیل حماس جنگ

حماس نے ایک یرغمال اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی ہے۔ جس میں خاتون کہہ رہی ہے کہ اس کے بازو میں شدید چوٹ کی وجہ سے اس کا قید میں علاج کیا جا رہا ہے اور میری اچھے سے دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ ویڈیو میں خاتون یہ بھی کہہ رہی ہے کہ مجھے جلد از جلد گھر واپس کر دیا جائے اور ہمیں جلد از جلد یہاں سے نکال دیں۔

hamas release video of israeli girl held hostage in gaza
حماس نے یرغمال اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 17, 2023, 8:01 PM IST

حماس نے یرغمال اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی

حیدرآباد: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے ایک یرغمال اسرائیلی خاتون کی ویڈیو جاری کی ہے۔ جسے 7 اکتوبر کو اسرئیل میں ایک میوزک فیسٹیول پر حملے کے دوران اغوا کیا گیا تھا۔ حماس کی جانب سے ٹیلی گرام پر جاری کی گئی ویڈیو میں یرغمال بنائی گئی اسرائیلی خاتون کو دکھایا گیا ہے جو ویڈیو میں اپنا تعارف میا شیم کے طور پر کراتی ہے اور اس کے بازو زخمی ہونے کی وجہ سے زیر علاج ہے۔

ویڈیو میں 21 سالہ میا شیم کو لیٹے ہوئے دکھایا گیا ہے اور اس دوران کوئی شخص اس کے زخمی دائیں بازو پر پٹی لپیٹ رہا ہے۔ ویڈیو میں زخمی خاتون نے اپنی مادری زبان میں کہا جس کا اردو ترجمہ یہ ہے؛ ہائے، میں شوہم سے 21 سال کی میا شیم ہوں۔ فی الحال میں غزہ میں ہوں۔ میں سنیچر کی صبح سویرے سڈروٹ سے واپس آئی اور میں ایک پارٹی میں تھی۔ میرا ہاتھ شدید طور سے زخمی ہوگیا تھا جب مجھے وہ مجھے غزہ لے کر جارہے تھے۔انھوں نے غزہ ہسپتال میں 3 گھنٹے تک میرے ہاتھ کی سرجری کروائی۔ وہ میرا خیال رکھ رہے ہیں، مجھے دوائی دے رہے ہیں اور سب ٹھیک ہے۔ میں صرف یہ کہہ رہی ہوں کہ مجھے جلد از جلد میرے خاندان، میرے والدین، میرے بہن بھائیوں کے پاس گھر واپس کر دیا جائے، براہ کرم ہمیں جلد از جلد یہاں سے نکالا جائے۔

اسرائیل کی دفاعی افواج نے تصدیق کی ہے کہ فوج نے میا شیم کے خاندان کو اس کے اغوا کی اطلاع پہلے ہی دے دی تھی۔ گزشتہ ہفتہ کو میا شیم کو حماس نے اغوا کیا تھا۔ آئی ڈی ایف حکام نے تب سے میا شیم کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ حماس کی طرف سے شیئر کی کی گئی ویڈیو میں وہ خود کو انسانیت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیونکہ حماس کے خلاف بھی کئی ایسی مبینہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں انھیں بچوں، مردوں، عورتوں اور بوڑھوں کے ساتھ برا سلوک کرتے ہوئے دکھایا جارہا ہے۔ آئی ڈی ایف نے ایکس پر لکھا کہ اس وقت، ہم تمام یرغمالیوں بشمول میا شیم کی واپسی کے لیے تمام انٹیلی جنس اور آپریشنل اقدامات تعینات کر رہے ہیں۔

  • Last week, Mia was abducted by Hamas.

    IDF officials have since informed Mia’s family and are in continuous contact with them.

    In the video published by Hamas, they try to portray themselves as humane. However, they are a horrorific terrorist organization responsible for the…

    — Israel Defense Forces (@IDF) October 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حماس کے عربی ٹیلیگرام چینل پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کا عنوان تھا: "القسام بریگیڈز کے مجاہدین غزہ میں ایک خاتون قیدی کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، جسے طوفان الاقصیٰ کی جنگ کے پہلے دن پکڑا گیا تھا۔حماس نے ویڈیو کی ریلیز کے وقت کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی۔ لیکن حماس نے پیر کو دعویٰ کیا کہ اس نے غزہ میں 200 اسرائیلیوں کو یرغمال بنائے ہوئے ہیں اور مزید 50 کو دیگر گروپ نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.