ETV Bharat / international

بائیڈن کی تنقید کے باوجود اسرائیل غزہ میں جنگ جاری رکھنے پر بضد - جنگ بندی کے مطالبات کو پھر مسترد کر دیا

Hamas Attack on Israeli soldiers اسرائیل کی غزہ میں اندھا دھند بمباری پر امریکی صدر جو بائیڈن کی تنقید کے باوجود اسرائیل نے زمینی کارروائی جاری رکھی ہے۔ دوسری جانب، حماس کی جانب سے کئی روز سے اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کو اس وقت تقویت ملی جب اسرائیل نے غزہ میں ایک ہی حملے میں 9 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Hamas fighters killed 9 Israeli soldiers in Gaza

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 14, 2023, 7:34 AM IST

Updated : Dec 14, 2023, 11:41 AM IST

غزہ: غزہ میں اسرائیل جارحیت جاری ہے۔ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 18,500 سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جس میں 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔ جبکہ آج بھی ہزاروں فلسطینیوں کی لاشیں عمارتوں کے ملبے میں دبی ہوئی ہیں۔ غزہ میں انسانی نظام پوری طرح سے درہم برہم ہوگیا ہے یہاں نصف آبادی بھوک اور پیاس سے مر رہی ہے۔ ایسے میں اسرائیل کو غزہ میں زمینی کارروائی مہنگی ثابت ہورہی ہے۔

جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی
جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجی
  • حماس نے اسرائیل کے 9 فوجی مار گرائے:

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز کہا کہ غزہ پر زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد سے فلسطینی عسکریت پسندوں کی جانب سے سے گھات لگا کر کیے گئے حملے میں کم از کم 9 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ حملہ اب تک کہ کیے جانے والے سب سے مہلک حملے میں سے ایک ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت ہوا ہے جب، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ ڈھانچے کو توڑ دینے کا دعویٰ کیا ہے۔

  • Today, the IDF regrets to announce the deaths of the following soldiers, who fell in combat in northern Gaza:

    🕯️LTC Tomer Grinberg, 35 years old, the Commander of the Golani Brigade’s 13th Battalion

    🕯️MAJ Roei Meldasi, 23 years old, a company commander of the Golani Brigade’s… pic.twitter.com/U7rrtss6TR

    — Israel Defense Forces (@IDF) December 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • مغربی کنارے کے ریفیوجی کیمپ پر اسرائیلی حملے کے دوران فلسطینی ہلاک:

شمالی مغربی کنارے میں اسرائیلی چھاپے کے دوران کم از کم 7 فلسطینی ہلاک ہوگئے اور ایک درجن فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کو کہا کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں کام کرنے والے فوجیوں نے ان سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے، اور سرنگوں کی شافٹ، مشاہداتی چوکیوں اور چھ دھماکہ خیز لیبارٹریوں کو بے نقاب کیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بھی جنین میں سات فلسطینیوں کی ہلاک کی تصدیق کی ہے۔ اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ پر قبضہ کر لیا تھا اور فلسطینی یہ تینوں علاقے اپنی مستقبل کی ریاست کے لیے چاہتے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل اور حماس جنگ کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 270 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

  • نتن یاہو نے جنگ بندی کے مطالبات کو پھر مسترد کر دیا:

اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو نے جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں اپنی جارحیت کو "آخر تک" آگے بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ بدھ کے روز نتن یاہو کے تبصرے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اس حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد پر بین الاقوامی تنقید میں اضافہ ہو رہا ہے۔ منگل کو، صدر جو بائیڈن نے تنقید کی تھی جسے انہوں نے اسرائیل کی طرف سے "اندھا دھند بمباری" قرار دیا تھا۔ وہیں، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے غیر پابند ووٹ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔ غزہ میں کم از کم نو فوجیوں کی ہلاکت کے ایک دن بعد نتن یاہو نے اسرائیلی فوجی کمانڈروں سے بات کی۔ نتن یاہو نے کہا کہ منگل کا دن ایک "بہت مشکل دن" تھا لیکن یہ جنگ جاری رہے گی۔ نتن یاہو نے کہا کہ " شدید درد اور بین الاقوامی دباؤ کے باوجود، ہمیں کوئی بھی چیز نہیں روکے گی، ہم آخر تک، فتح تک جنگ جاری رکھیں گے"۔

اسرائیلی صدر بنیامن نتن یاہو کاببینہ میٹنگ میں

  • غزہ پر امریکہ کے ساتھ فوجی اختلافات کو حل کیا جا سکتا ہے:اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیل کے وزیر دفاع نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی فوجی کارروائی پر امریکہ کے ساتھ اختلافات کو تسلیم کیا ہے، لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں فریق آپریشن جاری رکھنے کے لیے کوئی راستہ تلاش کر لیں گے۔ یوو گیلنٹ نے بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ، اسرائیل امریکہ کی طرف سے ملنے والی سفارتی اور فوجی حمایت کو سراہتا ہے، انہوں نے کہا کہ اختلافات کے باوجود دونوں فریق اس بات پر متفق ہیں کہ اسرائیل کو حماس پر غالب آنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ، "ہم امریکیوں کو ہماری مدد کرنے کا راستہ تلاش کریں گے۔" انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو "معلوم ہے" کہ اسے جنگ کے اہداف کو ترک کیے بغیر، امریکی ضروریات کو مدنظر رکھنا چاہیے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

یہ بھی پڑھیں:متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے میں کامیابی حاصل کی :القدس بریگیڈز

یہ بھی پڑھیں:القسام بریگیڈز نے نیا ویڈیو جاری کیا، اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا

Last Updated : Dec 14, 2023, 11:41 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.