ETV Bharat / international

حماس کی مسلم ممالک سے غزہ کی پٹی میں وفود بھیجنے کی اپیل

لبنان میں حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا کہ ہم عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کے لیے سرکاری اور مقبول وفود بھیجیں تاکہ ناکہ بندی ختم کی جاسکے۔ عارضی جنگ ختم ہونے کے بعد سے اسرائیل کے حملوں میں اب تک 700 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ Hamas appeals to Muslim countries

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 3:19 PM IST

قاہرہ: لبنان میں حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے عرب اور مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینی سرزمین سے ناکہ بندی ہٹانے کے لیے سرکاری وفود غزہ بھیجیں۔ یہ اطلاع اسپوتنک نیوز ایجنسی نے پیر کو دی۔ حمدان نے اتوار کو بیروت میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غزہ کی پٹی کا دورہ کرنے کے لیے سرکاری اور مقبول وفود بھیجیں تاکہ ناکہ بندی ختم کی جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ حماس نے 7 اکتوبر کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف بڑے پیمانے پر راکٹ حملہ اور سرحد کی خلاف ورزی کی تھی۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے، پانی، خوراک اور ایندھن کی سپلائی بند کر دی۔ 27 اکتوبر کو اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو آزاد کرانے کے لیے غزہ کی پٹی میں زمینی کارروائی بھی شروع کی تھی۔

گزشتہ ہفتے قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اور کچھ فلسطینی قیدیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے لیے ایک معاہدے کی ثالثی کی تھی۔ اس جنگ بندی میں دو بار توسیع بھی کی گئی لیکن جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف دوبارہ لڑائی شروع کردی اور الزام لگایا کہ حماس نے اسرائیلی سرزمین پر فائرنگ کر کے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو سات روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد اسرائیل کی جانب سے دوبارہ بمباری شروع کرنے کے بعد سے اب تک 700 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور اب تک 15 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق شمالی غزہ سے ہے۔ مستقبل قریب میں اس جنگ میں کسی بھی طرح کے تعطل کی امیدیں ہفتے کے روز اس وقت ختم ہو گئیں جب اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ قطری دارالحکومت دوحہ سے مذاکرات کاروں کو نکال رہا ہے۔ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ پر حملوں میں 15 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کر چکا ہے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.