نیویارک: اقوام متحدہ (یو این) کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے مالی میں اقوام متحدہ کے مشن کے پولیس گشتی دستے پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ یاد رہے کہ اس حملے میں نائجیریا کے دو امن فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے جمعہ کو ایک بیان میں میں سوگوار کنبے کے ساتھ ساتھ وفاقی جمہوریہ نائیجیریا کی حکومت اور عوام کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ Attack on UN Peacekeepers in Mali
گوٹیریس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن فوجیوں کو نشانہ بنانے والے حملے بین الاقوامی قانون کے تحت جنگی جرائم ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے مالی کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس طرح کے سنگین جرائم کی شناخت کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ مالی 2012 سے مسلح بغاوت کا سامنا کررہاہے۔ شورش کے دوران ہزاروں لوگ مارے جا چکے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ گھر چھوڑ کر فرار ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: IED Blast In Mali: مالی میں آئی ای ڈی دھماکہ، اقوام متحدہ کے سات امن فوجی ہلاک
یواین آئی