ETV Bharat / international

Kidnapping of Indian Nationals in Kenya ہندوستانی شہریوں کے اغوا کے سلسلے میں حکومت کینیا کے رابطے میں ہیں: باگچی

d

باگچی
باگچی
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 9:06 AM IST

نئی دہلی: وزارت خارجہ نے کینیا میں دو ہندوستانی شہریوں کے اغوا اور ان کا پتہ نہ چل پانے کے واقعہ کو انتہائی پریشان کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت اس معاملے کے تعلق سے کینیا حکومت کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔ اس واقعے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا یہ اغوا جن حالات میں ہوا اور اس کے بعد اغوا ہونے والوں کے بارے میں اطلاع نہیں مل پانا بہت زیادہ تشویشناک ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اس معاملے اچھی طرح سے چھان بین کیجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اس معاملے سے متعلق پیش رفت کی نگرانی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہم لاپتہ ہندوستانی شہریوں محمد سید شامی قدوائی اور ذوالفقار احمد خان کا سراغ لگانے کے لیے کینیا کی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ Kidnapping of Indian Nationals in Kenya

مزید پڑھیں:

First Indian Origin UK PM رشی سونک کی کنگ چارلس سے ملاقات، پہلے بھارتی نژاد برطانیہ کے وزیراعظم مقرر

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیروبی میں ہندوستان کے ہائی کمشنر نمگیا سی کھمپا نے پیر کو صدر ولیم ساموئی روتو سے ملاقات کی، اس معاملے میں ہندوستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا اور تحقیقات جلد کئے جانے پر زور دیا۔ اس سے قبل اتوار کو وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں کینیا کے ہائی کمشنر کو طلب کیا تھا اور ہندوستان کی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ نیروبی میں ہندوستان کے ہائی کمشنر دو مغوی ہندوستانی شہریوں کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں اور ان کی مدد کررہے ہیں۔ کینیا پولیس کا انٹرنل افیئر یونٹ اس معاملے کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہا ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ اس سلسلے میں کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جن میں کینیا پولیس کے حال ہی میں تحلیل کی گئی خصوصی سروس یونٹ کے افسران بھی شامل ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.