واشنگٹن: امریکہ نے سیاہ فام جنرل چارلس کیوبراؤن کو امریکی فوج کا نیا سربراہ نامزد کیا ہے جو بائیڈن نے نیشنل سکیورٹی ایجنسی اور امریکی سائبر کمانڈ کے نئے سربراہ کے انتخاب کا بھی اعلان کیا ہے۔ امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف سیاہ فام ہوں گے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کے نئے چیف کی نامزدگی کا اعلان کیا، جنرل براؤن اس وقت امریکی ائیرفورس کے چیف آف اسٹاف ہیں۔ واضح رہے کہ جنرل چارلس کیوبراؤن امریکی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام چیف ہوں گے، اس سے قبل جنرل کولن پاؤل اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ کولن پاؤل نے سنہ 1989 سے 1993 تک خدمات انجام دی۔ واضح رہے کہ چیئرمین صدر کے اعلیٰ فوجی مشیر ہوتے ہیں۔ بتا دیں کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ستمبر میں سبکدوش ہوں گے جس کے بعد جنرل چارلس براؤن اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ: سابق جنرل لائیڈ آسٹن سیکرٹری دفاع نامزد
جو بائیڈن نے سائبر کمانڈ کے موجودہ ڈپٹی کمانڈر اور ایئر فورس کے لیفٹیننٹ جنرل ٹموتھی ہوگ کو نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور سائبر کمانڈ کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے۔ سائبر کمانڈ کے موجودہ ڈپٹی کمانڈر و ایئر فورس لیفٹیننٹ جنرل ٹموتھی ہوگ نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور سائبر کمانڈ کے نئے سربراہ کے طور پر آرمی جنرل پال نکاسون کی جگہ لیں گے۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک تقریب میں جنرل براؤن کے نام کا اعلان کرتے ہوئے، جو بائیڈن نے انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ "جنرل چارلس جانتے ہیں کہ لڑائی میں شامل ہونے کا کیا مطلب ہے اور جب چیزیں مشکل ہو جائیں تو اسے کیسے حل کرنا ہے۔"