ETV Bharat / international

غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی 24 سالہ کراٹے چیمپئن دم توڑ گئی - غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری

Palestinian karate champion dies فلسطین کی 24 سالہ کراٹے چیمپئن نغم ابو سمرہ 17 دسمبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئی تھی جس میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے وہ کوما میں تھی۔

Gaza karate champion dies after being injured in Israeli attack
غزہ میں اسرائیلی حملے میں زخمی 24 سالہ کراٹے چیمپئن دم توڑ گئی
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 16, 2024, 10:36 PM IST

یروشلم: غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والی 24 سالہ کراٹے چیمپئن نغم ابو سمرہ دم توڑ گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق نغم ابو سمرہ 17 دسمبر کو اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئی تھی جس میں اس کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی تھی اور اس کے بعد سے وہ کوما میں تھی۔

رپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد خاتون کراٹے چیمپئن کو مصر منتقل کرنے کی بھی اجازت نہیں ملی تھی اور اس حملے میں اس کی بہن بھی جاں بحق ہوگئی تھی، نغم کی موت اسرائیل اور حماس کی تباہ کن جنگ کے 100ویں دن ہوئی۔

گزشتہ ماہ اسپتال سے اپنی بیٹی کی حالت پر بات کرتے ہوئے نغم کے والد مروان عبداللہ نے اسکائی نیوز سے گفتگو میں کہا تھا کہ میں برباد ہو گیا ہوں، نغم میری زندگی ہے، اسے کچھ ہوگیا تو میں کیا کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ نغم کی بہن کی موت بھی اس جنگ میں ہوئی، 7 اکتوبر یعنی جنگ کے شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل نغم کی والدہ کی کینسر سے موت ہوگئی، اس مشکل وقت میں صرف نغم ہی میری واحد امید ہے۔

مروان عبداللہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی کا خواب ہے کہ نوجوان لڑکیوں میں کراٹے سیکھنے کا شوق پیدا ہوسکے، جنگ نے میری بیٹی کے تمام خوابوں پر پانی پھیر دیا، سب برباد کردیا، میرا واحد خواب ہے کہ بیٹی کی آواز دوبارہ سُن سکوں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 60 ہزار 317 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی جارحیت سے شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.