غزہ پر اسرائیلی بمباری تیسرے روز بھی جاری رہی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 30 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق فلسطین کے شہر غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ فضائی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حماس کے زیر انتظام علاقے میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 6 فلسطینی بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کو اسرائیلی دفاعی افواج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی تحریک اسلامی جہاد کے خلاف بریکنگ ڈان کے نام سے ایک فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔ Israeli Attacks on Gaza
اس کے علاوہ اسرائیلی فضائی حملے میں اسلامی جہاد کے ایک اور اعلیٰ کمانڈر خالد منصور بھی ہلاک ہوگئے۔ یہ اطلاع جنگجو گروہ کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے دی ہے۔ قبل ازیں جمعہ کو اسرائیل کی دفاعی افواج نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلامی جہاد کا ایک سینئر کمانڈر تاثیر جبری غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں مار دیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جمعہ سے اب تک 30 افراد ہلاک اور کم از کم 253 زخمی ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں پی اسلامی جہاد کے دیگر ارکان کے علاوہ چھ بچے اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli Attack on Gaza: غزہ پر اسرائیلی حملے شروع، عرب لیگ اور ایران نے حملے کی مذمت کی
دوسری جانب اسرائیل نے بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد کو قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اسلامک جہاد کی جانب سے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ پر داغہ گیا راکٹ متعدد بچوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے۔ حماس کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے جبالیہ مہاجر کیمپ کے قریب بچوں پر بم باری کی، فلسطینی وزارتِ صحت کے مطابق 2 روز کے دواران اسرائیلی بمباری سے 6 بچوں سمیت چوبیس افراد جاں بحق اور 203 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔