ETV Bharat / international

غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 سے تجاوز - الشفا اسپتال

غزہ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ 41ویں روز بھی جاری رہا، اسرائیلی فوج کی خان یونس اور وسطی غزہ میں گھروں پر بمباری سے مزید 14 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے۔ جس میں 4,710 بچے اور 3,160 خواتین شامل ہیں۔ Gaza death toll

Gaza death toll from Israeli attacks rises to 11,500
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 11 ہزار 500 سے تجاوز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 9:42 PM IST

غزہ: اسرائیل کی غزہ پر مسلسل 41ویں روز بھی بمباری جاری ہے۔ 10 نومبر کو غزہ شہر میں طبی اور مواصلاتی خدمات کے خاتمے کے بعد لگاتار پانچویں روز بھی غزہ میں وزارت صحت عام طور پر ہلاکتوں کے اعداد و شمار فراہم نہیں کرسکے۔ تاہم غزہ میں سرکاری میڈیا دفتر کے مطابق 16 نومبر تک اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے جس میں 4,710 بچے اور 3,160 خواتین شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں کی تعداد 29,800 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے تقریباً 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

وہیں مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے فراہم کی گئی تازہ ترین ہلاکتوں کی تعداد 197 ہوگئی ہے جن میں 48 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 2,750 سے زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کئی دن کے محاصرے کے بعد آج غزہ کے سب سے بڑے اسپتال الشفا کو بھی نہیں بخشا۔ الشفا اسپتال میں داخل ہوکر اسرائیلی فوجیوں نے ایمرجنسی اور سرجیکل وارڈز کی تلاشی لی اور طبی عملے کو اسپتال سے نکل جانے کو کہا تاہم ڈاکٹروں نے مریضوں کو چھوڑ کر اسپتال سے باہر جانے سے صاف انکار کردیا۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی الشفا اسپتال میں طبی عملے سے رابطے منقطع ہونے کی تصدیق کردی۔ غزہ کے سب سے بڑے اسپتال پر اسرائیلی چڑھائی کے باعث نومولود بچوں کو دوسرے وارڈز میں شفٹ کرنا پڑ گیا، جبکہ مریض، طبی عملہ اور بے گھر افراد اسپتال میں محصور ہو کر رہ گئے۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسپتال سے کوئی یرغمالی نہیں ملا تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اسپتال سے اسلحہ ملنے کا دعویٰ سامنے آیا تھا، الشفا اسپتال پر چڑھائی کے دوران اسرائیلی فوج نے 200 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ ڈاکٹروں اور حماس نے اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفا اسپتال سے اسلحہ ملنے کے دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدر بائیڈن پر حماس نے الشفا اسپتال پر حملے کی ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکا کا غلط مؤقف اسرائیلی فوج کو حملوں کی ترغیب دے رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے ادھر القدس بریگیڈز نے غزہ میں اسرائیل کا ڈرون مار گرایا جبکہ جنوبی لبنان سے بھی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹوں سے حملے کیے گئے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.