ETV Bharat / international

غزہ جنگ دوبارہ شروع، شمالی حصے پر اسرائیل کے حملے - اسرائیلی نے حملے شروع کر دیئے

شمالی غزہ میں ایک مرتبہ پھر اسرائیل نے حملے شروع کر دیے ہیں۔ گذشتہ ایک ہفتے سے جاری جنگ بندی آج ختم ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔ Israel Hamas War Resumes

Israel Hamas War Resumes
Israel Hamas War Resumes
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2023, 11:28 AM IST

Updated : Dec 1, 2023, 12:47 PM IST

غزہ: شمالی غزہ کے آسمان میں ایک مرتبہ پھر اسرائیلی فوجی ڈرون اور لڑاکا طیارے منڈلا رہے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے شمال میں خاص طور پر غزہ شہر کے شمال مغرب میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف لڑائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حماس نے اسرائیل کی حدود میں فائرنگ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

  • Hamas violated the operational pause, and in addition, fired toward Israeli territory.

    The IDF has resumed combat against the Hamas terrorist organization in Gaza. pic.twitter.com/gVRpctD79R

    — Israel Defense Forces (@IDF) December 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

حماس کے زیر انتظام علاقے میں وزارت داخلہ نے بتایا کہ جمعہ کو عارضی جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں پر فضائی حملے کیے۔ وزارت نے بتایا کہ فضائی حملوں نے جنوبی غزہ کو نشانہ بنایا ہے، جس میں خان یونس قصبے کے مشرق میں اباسان کی کمیونٹی بھی شامل ہے۔ ایک اور حملہ غزہ شہر کے شمال مغرب میں ایک گھر پر ہوا ہے۔ غزہ کی پٹی کے علاقوں سے سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔

  • Bombing has started in Gaza - pray for us.

    — Muhammad Smiry 🇵🇸 (@MuhammadSmiry) December 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
Israel Hamas War Resumes
Israel Hamas War Resumes

24 نومبر سے 30 نومبر تک بین الاقوامی دباو اور ثالثی کے چلتے اسرائیل نے یرغمالیوں کی رہائی کی شرط پر عارضی جنگ بندی پر عمل کیا۔ جمعرات کو غزہ کی پٹی میں حماس کی قید سے 8 اسرائیلی یرغمالیوں کو عارضی جنگ بندی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر رہا کیا گیا تھا اسرائیل نے جنگ بندی کے معاہدے کے تحت جمعہ کی صبح سویرے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ فلسطینیوں کو لے کر بس جمعہ کی صبح رام اللہ شہر پہنچی۔ حماس کے سبز جھنڈے اٹھائے ہوئے درجنوں افراد نے قیدیوں کا استقبال کیا۔ واضح رہے جنگ بندی کے سات دنوں میں اسرائیل نے 240 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے جبکہ حماس اب تک 105 یرغمالیوں کو رہا کر چکا ہے۔

Israel Hamas War Resumes
Israel Hamas War Resumes
Israel Hamas War Resumes
Israel Hamas War Resumes

یہ بھی پڑھیں:امریکہ جنوبی غزہ پر حملے کے حق میں

واضح رہے، اسرائیل نے اس سال 'سیلف ڈیفنس' کی آڑ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور محصور غزہ میں ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت ہزاروں شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ 7 اکتوبر کو حماس کے حملے میں اسرائیل کے 1200 شہری مارے گئے تھے۔ اس کے فوری بعد سرائیل نے غزہ پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے شروع کیے جو کہ گنجان آباد علاقے میں خوراک، پانی، ایندھن اور ادویات کو روکنے کے بعد کئی ہفتوں تک جاری رہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں اور اس کی زمینی افواج نے غزہ میں تقریباً 15,000 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا اور 160,000 کے قریب مکانات کو تباہ کر دیا ہے۔

An Israeli army tank manoeuvers along Israel's border with the Gaza Strip

Last Updated : Dec 1, 2023, 12:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.