ETV Bharat / international

Gas Explosion چین کے ایک ریسٹورنٹ میں زوردار دھماکہ، 31 افراد ہلاک - چین میں 31 افراد ہلاک

چین میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقعے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ ایل پی جی گیس کے اخراج سے ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوگیا۔ اس حادثے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دیگر کئی زخمی ہوگئے۔

چین کے ایک ریسٹورنٹ میں زوردار دھماکہ
چین کے ایک ریسٹورنٹ میں زوردار دھماکہ
author img

By

Published : Jun 22, 2023, 11:36 AM IST

ین چوان: چین کے شمال مغربی شہر ین چوان میں خوفناک حادثے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ سرکاری میڈیا نے جمعرات کو بتایا کہ شمال مغربی چین کے شہر ین چوان میں واقع ایک ریستوران میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ علاقائی کمیونسٹ پارٹی کمیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی شام باربی کیو ریسٹورنٹ میں دھماکا پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کے اخراج کی وجہ سے ہوا۔ ایجنسی نے کہا کہ اس حادثے میں 31 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ جبکہ مزید سات افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ژنہوا نے کہا کہ دو دیگر شدید جھلس گئے، دو کو معمولی چوٹیں آئیں اور دو کو دھماکے سے اڑتے ہوئے شیشے سے خراشیں آئیں۔ ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں ایک درجن سے زائد فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر کام کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں ریسٹورنٹ کے سامنے ایک خالی سوراخ سے دھواں نکلتا ہوا نظر آرہا ہے۔ سڑک پر شیشے کے ٹکڑے اور دیگر ملبہ بکھرے پڑے تھے۔ بتا دیں کہ اس سڑک پر بہت سے دوسرے ریستوراں اور تفریحی مقامات ہیں۔ معلومات کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 40 منٹ پر دارالحکومت ڈاون ٹاون ین چوان کے رہائشی علاقے میں واقع فویانگ باربی کیو ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ یہ دھماکہ تین روزہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کی چھٹی کے موقع پر ہوا۔ ڈریگن بوٹ فیسٹیول چین میں منعقد ہونے والی ایک اہم تقریب ہے۔ اس موقع پر لوگ گھروں سے نکل کر دوستوں سے ملتے ہیں۔

مزید پڑھیں: China Explosion شمالی چین میں دھماکہ، تین افراد ہلاک

جمعرات کو سی سی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے اور اہم صنعتوں اور شعبوں میں حفاظتی نگرانی اور انتظام کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے تاکہ لوگوں کی جان و مال کی مؤثر حفاظت کی جا سکے۔ ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت نے کہا کہ آگ لگنے کے بعد مقامی فائر اینڈ ریسکیو سروسز نے 100 سے زائد افراد اور 20 گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر بھیجا۔ وزارت نے کہا کہ مقامی حکام کو فوری طور پر ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرین کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کے لیے مناسب انتظامات کریں۔ تاکہ ہلاکتوں کی تعداد میں ممکنہ حد تک کمی لائی جا سکے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بچاؤ کی کوششیں جمعرات کی صبح 4:00 بجے ختم ہو گئی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.