ETV Bharat / international

Gang Rape in Pakistan راولپنڈی میں بارہ سال کی معصوم یتیم بچی کی اجتماعی جنسی زیادتی - راولپنڈی میں اجتماعی جنسی زیادتی

پاکستان کے راولپنڈی میں 12 سال کی یتیم لڑکی کو تین ملزمان نے مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ Gang rape of minor girl in Rawalpindi

راولپنڈی میں بارہ سال کی معصوم یتیم بچی کی اجتماعی جنسی زیادتی

author img

By

Published : Jun 26, 2023, 9:43 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی کی گلستان کالونی میں 12 سال کی یتیم بچی کی اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق ائیرپورٹ پولیس اسٹیشن میں لڑکی کے دادا کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق 12 سالہ لڑکی 23 جون بروز جمعہ کی شام گھر سے سودا لینے نکلی تو لاپتہ ہو گئی۔ شکایت گزار نے کہا کہ پوتی شام کو میرے جم میں واپس آئی جو نیم بے ہوشی کی حالت میں تھی۔ شکایت میں کہا گیا کہ ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے اپنے دادا کو بتایا کہ سلمان اسے دو دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کسی جگہ لے گیا اور اس کی جنسی زیادتی کی ۔ شکایت میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے بچی کے بال بھی کاٹ دیے، پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

مقامی اسٹیشن ہاؤس افسر چوہدری خداداد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے دادا کی درخواست موصول ہو گئی ہے، لڑکی کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، ایئرپورٹ پولیس لڑکی کا میڈیکل کروانے کے لیے ہسپتال روانہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کا دائرہ بھی بڑھا دیا گیا ہے، طبی معائنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکی ایک بیوٹی سیلون میں کام کرتی تھی جب کہ 18 سالہ ملزم سلمان علاقے میں پرندوں کی دکان پر ملازم تھا۔ ایس ایچ او نے مزید کہا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشتبہ شخص اور شکایت کنندہ رشتہ دار ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Swami Rapes Girl آشرم کے سوامی پر دو سال تک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.