ETV Bharat / international

Referendum in Ukraine جی سیون نے یوکرین میں روس کے ریفرنڈم کی مذمت کی

جی سیون گروپ نے روس میں یوکرین کے کچھ حصوں کو شامل کرنے کے فیصلہ کے جھوٹے ریفرنڈم کی مذمت کی ہے۔ گروپ نے ریفرنڈم کے انعقاد کے عمل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی بھی قرار دیا ہے۔ یوکرین پہلے ہی اس عمل کو بغیر کسی جواز کے ایک مذاق قرار دے کر مسترد کر چکا ہے۔ Referendum in Ukraine

G 7
جی سیون
author img

By

Published : Sep 24, 2022, 9:39 PM IST

لندن: امیر ترین ممالک کے جی سیون گروپ نے روس میں یوکرین کے کچھ حصوں کو شامل کرنے کے فیصلہ کے جھوٹے ریفرنڈم کی مذمت کی ہے۔ بی بی سی کے مطابق اس گروپ نے روس کے حمایت یافتہ حکام کی جانب سے ریفرنڈم کے انعقاد کے عمل کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ یوکرین پہلے ہی اس عمل کو بغیر کسی جواز کے ایک مذاق قرار دے کر مسترد کر چکا ہے۔ Referendum in Ukraine

مغربی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک پروپیگنڈا ہے اور اس کا نتیجہ روس پہلے ہی طے کر چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسے روس کی طرف سے یوکرین کی زمین کو غیر قانونی طور پر ضم کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ روس کا دعویٰ ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کا موقع فراہم کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Referendums in Ukraine یوکرین کے مقبوضہ علاقوں میں روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم شروع

بی بی سی نے ہفتے کو اطلاع دی کہ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ روسی فوج گھر گھر جا کر لوگوں کو ووٹ ڈالنے کے لیے دھمکیاں دے رہی ہے۔ دوسری جانب یوکرائنی حکام کا کہنا ہے کہ آبادی کے بعض علاقوں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ لوہانسک، ڈونیٹسک، کھیرسن اور زاپوریزہیا میں روسی حمایت یافتہ اہلکار روس میں شامل کرنے کے لیے "خود ساختہ ریفرنڈم" کر رہے ہیں۔ اس میں شامل چار علاقے یا تو جزوی یا مکمل طور پر روسی قبضے میں ہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.