ETV Bharat / international

Monkeypox Cases: کناڈا میں منکی پوکس کے 77 کیسز، فرانس میں 51 کیسز درج

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 9:03 PM IST

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھر میں منکی پوکس Monkeypox Cases کے 640 سے زائد کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔ ان میں سے برطانیہ میں سب سے زیادہ 190، اسپین میں 142، پرتگال میں 119، کناڈا میں 77، فرانس میں 51 اور جرمنی میں 44 کیسز درج ہوئے ہیں۔

France records 51 monkeypox cases, 77 cases in Canada
کناڈا میں منکی پوکس کے 77 کیسز فرانس میں 51 کیسز درج

کناڈا کے صوبے کیوبیک میں منکی پوکس Monkeypox Cases کے 71 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 77 ہو گئی ہے۔ monkeypox cases in Canada کیوبیک کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی ہے۔ وزارت نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا 2جون تک، کیوبیک میں منکی پوکس کے 71 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے پانچ کیس اونٹاریو میں اور ایک البرٹا میں سامنے آئے ہیں‘‘۔ کناڈا کی چیف پبلک ہیلتھ آفیسر تھریسا ٹیم نے کہا کہ رپورٹ ہونے والے زیادہ تر کیسز ہم جنس پرستوں اور بائی سیکچول مردوں کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس انفیکشن کی زد میں آنے کا خطرہ کسی گروپ سے نہیں ہے اور مرد اور خواتین بھی اس سے یکساں طور پر متاثر ہو سکتے ہیں۔

دوسری جانب کیوبیک کی وزارت صحت نے لوگوں کو 21 دنوں کے اندر علامات کی نگرانی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت نے کہا ہے کہ اگر وہ انفیکشن کے مشتبہ کیس یا علامات والے افراد کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے ہیں تو خصوصی احتیاط برتیں۔ وزارت نے کہا ’’ایک ہی بستر پر سونے سے گریز کریں، جنسی تعلقات سے گریز کریں، ان کے (متاثرین) کے ساتھ اپنا رابطہ محدود رکھیں اور ان کی موجودگی میں ماسک پہنیں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: Monkeypox Cases: تیس ممالک میں منکی پوکس کے پانچ سو سے زیادہ کیسز کی تصدیق

وہیں فرانس میں منکی پوکس monkeypox cases in France کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان میں سے 20 سے زائد افراد وائرس کی علامات شروع ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک کا سفر کیا ہے۔یہ اطلاع فرانسیسی پبلک ہیلتھ ایجنسی سینٹ پبلک نے دی ہے۔ ایجنسی نے کہا 3 جون 2022 کو دوپہر 2 بجے (مقامی وقت) تک، فرانس میں منکی پاکس کے 51 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں‘‘۔ ایجنسی نے کہا کہ زیر تفتیش تمام معاملات 22 سے 63 سال کی عمر کے مردوں کے ہیں۔ منکی پوکس سے کسی موت کی اطلاع نہیں ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق، دنیا بھر میں منکی پوکس کے 640 سے زائد کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔ ان میں سے برطانیہ میں سب سے زیادہ 190، اسپین میں 142، پرتگال میں 119، کناڈا میں 77، فرانس میں 51 اور جرمنی میں 44 کیسز ہیں۔ منکی پوکس ایک زونوٹک بیماری ہے جو جانوروں سے انسانوں میں پھیلتی ہے۔ یہ وائرس اسی خاندان سے تعلق رکھتا ہے جس کی وجہ سے چیچک کی بیماری 1980 کی دہائی میں ختم ہو گئی تھی۔ امریکہ میں بہت سے ڈاکٹروں نے عوامی طور پر کہا ہے کہ یہ بیماری قابل شناخت اور قابل علاج ہے اور عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.