ETV Bharat / international

Terrorists Attack in Iran ایران میں شدت پسندوں کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک - ایران میں احتجاج

ایران کے جنوب مشرقی پاکستانی سرحد کے قریب واقع علاقے میں دہشت گرد عناصر کے حملے میں چار سرکاری سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق یہ دہشت گردانہ حملہ صوبے سیستان و بلوچستان میں کیا گیا۔ Terrorists Attack in Iran

Four security force killed in attack by terrorists in Iran
ایران میں شدت پسندوں کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Dec 19, 2022, 10:31 PM IST

تہران: ایران کی سرکاری میڈیا کے مطابق جنوب مشرقی ایران میں دہشت گرد عناصر کے حملے میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے چار سکیورٹی ڈیفنس فورس ہلاک ہوگئے۔ اسلامی انقلابی گارڈ کور کے مطابق، چاروں اہلکار صوبہ سیستان و بلوچستان کی سراوان کاؤنٹی میں پاکستان کی سرحد سے متصل علاقے میں مارے گئے۔ Terrorists Attack in Iran

جس صوبے میں یہ حملہ کیا گیا، وہاں مسلسل حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے بھی جاری ہیں اور اس ایرانی خطے میں انتہا پسند بھی کافی سرگرم ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے ا رنا نے بتایا کہ جس مقام پر یہ خونریز حملہ کیا گیا، وہاں سکیورٹی دستوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باعث حملہ آوروں کے گروہ کے ارکان فرار ہو کر پاکستانی علاقے کی طرف چلے گئے۔

اس سے قبل اکتوبر میں ایران کے شہر شیراز میں شاہ چراغ کے مزار پر مسلح حملے میں 15 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے تھے۔ داعش نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر ایک بیان میں اس وحشیانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

یہ بھی پڑھیں: Iran Anti Hijab Protests ایران کی معروف اداکارہ ترانہ علی دوستی گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.