ETV Bharat / international

Mali Terror Attack: مالی میں دہشت گرد حملہ، 42 فوجی ہلاک - مالی میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 42 فوجی ہلاک

مالی کے گاو علاقے میں ٹیسیت قصبے کے نزدیک ایک دہشت گردانہ حملے میں 42 فوجی ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ Terror Attack in Mali

مالی میں دہشت گرد حملہ، 42 فوجی ہلاک
مالی میں دہشت گرد حملہ، 42 فوجی ہلاک
author img

By

Published : Aug 12, 2022, 12:48 PM IST

بماکو: مالی کے گاو علاقے میں ٹیسیت قصبے کے نزدیک ایک دہشت گردانہ حملے میں 42 فوجی ہلاک اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔ مالی کی حکومت نے بدھ کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شورش زدہ تین سرحدی علاقے میں گزشتہ اتوار کو ہونے والے حملے کے دوران تقریباً 39 عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے۔ یہ علاقہ مالی، نائجر اور برکینا فاسو کی سرحدوں سے ملتا ہے۔ Forty Two Soldiers killed in Mali Militants attack

بیان میں کہا گیا کہ 'پرتشدد تصادم کئی گھنٹوں تک جاری رہے۔ بیان میں حکومت نے دہشت گرد مسلح گروہوں، "شاید آئی ایس جی ایس (اسلامک اسٹیٹ ان گریٹر صحارا)" کے "پیچیدہ اور مربوط حملے" کی مذمت کی، جس میں ڈرون، توپ خانہ، دھماکہ خیز مواد اور گاڑیوں کے بم استعمال کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Mali Attack: مشتبہ شدت پسندوں کے حملے میں 40 افراد ہلاک

مغربی افریقی ملک مالی کو 2012 سے سیکورٹی، سیاسی اور اقتصادی بحرانوں کا سامنا ہے، جن میں انتہا پسندی، جہادی دراندازی اور بین الاجتماعی تشدد شامل ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.