ETV Bharat / international

Pervez Musharraf Laid to Rest پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف فوجی اعزاز کے ساتھ کراچی میں سپرد خاک

author img

By

Published : Feb 7, 2023, 3:42 PM IST

Updated : Feb 7, 2023, 7:33 PM IST

پاکستان کے سابق صدر اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ آج کراچی کے ملیر کنٹونمنٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا کرنے کے بعد انھیں فوجی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

funeral prayer of former President Pervez Musharraf performed in Karachi
پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو کراچی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ پرویز مشرف کی نماز جنازہ آج کراچی کے ملیر کنٹونمنٹ کے پولو گراؤنڈ میں ادا کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی کے امریکی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔

گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت دبئی کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی اور پیر کو مقامی وقت کے مطابق رات 9 بج کر 51 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی تھی۔قابل ذکر ہے کہ پرویز مشرف کے اہل خانہ نے اتوار کو دبئی میں پاکستانی قونصل خانے سے رابطہ کرکے پرویز مشرف کی میت پاکستان منتقل کرنے کی اجازت مانگی تھی۔

پرویز مشرف علاج کی غرض سے 2016 سے دبئی میں مقیم تھے اور گزشتہ اتوار 5 فروری کو انتقال کر گئے۔ جنرل پرویز مشرف امائلائیڈوسس نامی ایک غیر معمولی مرض میں مبتلا تھے، یہ ایک نایاب بیماری ہے جس کی وجہ جسم کے اعضاء میں آہستہ آہستہ کام کرنا بند کردیتے ہیں اور انسان زندہ لاش بن کر رہ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Pervez Musharraf journey پرویز مشرف کے عرش سے فرش تک کے سفر پر ایک نظر

Musharraf Suffered from Amyloidosis پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کس جان لیوا مرض میں مبتلا تھے؟

واضح رہے کہ پرویز مشرف نے 1964 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور انہیں 1998 میں جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور پھر انہوں نے چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے 1999 میں ایک کامیاب فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کیا اور پھر جنرل پرویز مشرف 2001 سے 2008 تک پاکستان کے صدر رہے۔

Last Updated : Feb 7, 2023, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.