ETV Bharat / international

US Flights Grounded کمپیوٹر سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے پانچ ہزار سے زائد امریکی پروازیں متاثر

امریکی حکام کے مطابق پائلٹوں کے زیر استعمال نوٹم نظام میں خرابی کی وجہ سے بدھ کے روز امریکہ میں طیارے کی روانگی کو دو گھنٹے سے زیادہ کے لیے بند کر دیا گیا۔ جس کی وجہ سے امریکہ کے اندر یا باہر تقریباً 5,400 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور مزید 900 پروازیں کو منسوخ کرنا پڑا۔

flights across us grounded after massive system failure
کمپیوٹر میں تکنیکی خرابی کے باعث امریکا بھر میں پروازیں بند
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 5:52 PM IST

Updated : Jan 11, 2023, 10:48 PM IST

واشنگٹن: امریکہ بھر میں پروازیں آج کمپیوٹر سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئیں جس کی مثال نہیں ملتی۔ نوٹس ٹو ایئر مشن سسٹم (NOTAM) میں خرابی کے بعد امریکہ میں تمام پروازیں بند کر دی گئیں تھیں۔ لیکن یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ ملک بھر میں عام فضائی ٹریفک کی کارروائیاں بتدریج دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔ ایف اے اے نے ٹویٹر پر کہا کہ عام ہوائی ٹریفک کی کارروائیاں آہستہ آہستہ پورے امریکہ میں دوبارہ شروع ہو رہی ہیں۔ گراؤنڈ اسٹاپ کو اب ہٹا دیا گیا ہے۔ ہم ابتدائی مسئلے کی وجہ کو تلاش کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وہیں فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ FlightAware نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کے اندر یا باہر تقریباً 5,400 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ مزید 900 پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔ اس سے قبل ایئرپورٹ اور ایئر ٹریفک کنٹرول کے کمپیوٹرز میں اچانک تکنیکی خرابی کے بعد ملک بھر میں ایئرلائن کی تمام پروازیں آئندہ احکامات تک روک دی گئیں تھیں۔وفاقی ایوی ایشن ایجنسی نے کہا اس وقت کہا تھا کہ نوٹم (نوٹس ٹو ایئر مشنز) سسٹم فیل ہوگیا ہے۔ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کب ٹھیک ہوگا۔ تاہم اسے جلد ٹھیک کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ نوٹم پورے فلائٹ آپریشن کا سب سے اہم حصہ ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے ہی پروازوں کو ٹیک آف یا لینڈنگ کے بارے میں معلومات فراہم ہوتی ہے۔ نوٹم ریئل ٹائم ڈیٹا لیتا ہے اور اسے ایئرپورٹ آپریشنز یا ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) کو دیتا ہے۔ اس کے بعد اے ٹی سی اسے پائلٹس تک پہنچاتا ہے۔

Last Updated : Jan 11, 2023, 10:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.