ETV Bharat / international

Jordan Building Collapse اردن میں عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک

author img

By

Published : Sep 14, 2022, 11:46 AM IST

اردن کے دارالحکومت عمان میں منگل کو ایک چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ Building Collapsed in Jordan

اردن میں عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک
اردن میں عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک

عمان: اردن کے دارالحکومت عمان میں منگل کو ایک چار منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ پبلک سیفٹی ڈیپارٹمنٹ (پی ایس ڈی) نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ پی ایس ڈی نے کہا کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش ابھی جاری ہے۔ جیسا کہ اس سے پہلے بیان میں کہا گیا تھا کہ اس واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ Building Collapsed in Jordan

ایک سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ عمارت گرنے سے سات افراد زخمی ہوئے جن میں سے کم از کم ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پرانی چار منزلہ عمارت، جس میں تقریباً 25 افراد رہائش پذیر ہیں، کی بجلی پہلے ہی کاٹ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan Building Collapse پاکستان میں عمارت گرنے سے ایک شخص ہلاک

سرکاری پیٹرا خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم بشر الخصاونة جبل الویبدیہ علاقے میں جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا۔ اسپتال کے ڈائریکٹر حازم باکین نے کہا کہ لوزمیلا اسپتال وزارت صحت اور مرکز برائے قومی سلامتی و کرائسز مینجمنٹ کے ساتھ مل کر زخمیوں کا علاج کر رہا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.