ETV Bharat / international

US House Explosion امریکہ میں گھر کے اندر دھماکے میں پانچ لوگوں کی موت - امریکہ میں گھر میں دھماکے سے پانچ لوگوں کی موت

ذرائع کے مطابق ایک گھر میں ہوئے دھماکے کی وجہ سے تین ڈھانچے تباہ ہوئے ہیں اور کم از کم ایک درجن گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ اس دھماکے میں چار بالغوں اور ایک نوعمر بچے کی موت ہوگئی ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 14, 2023, 10:10 AM IST

واشنگٹن: امریکہ کے پنسلوانیا میں ہفتہ کے روز ایک گھر کے اندر دھماکے سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔ حکام نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔ کاؤنٹی کی فیس بک پوسٹ کے مطابق، مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح تقریباً 10:23 بجے مغربی پنسلوانیا کی الیگینی کاؤنٹی کے تحت پلم علاقہ میں گھر کے اندر دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد پولس اور فائر ڈپارٹمنٹ کے عملہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔

پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ تین ڈھانچے تباہ ہوئے ہیں اور کم از کم ایک درجن کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ پلم علاقہ کے پولس چیف لینی کونلی نے اتوار کی صبح پریس کانفرنس میں کہا کہ طبی معائنہ کاروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مرنے والے پانچ لوگوں میں چار بالغ جب کہ ایک ایک نوعمر بچہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Migrant Boat Capsizes in Channel برطانیہ جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے چھ افغان ہلاک، متعدد لاپتہ

کاؤنٹی ایمرجنسی سروسز کے حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ دو افراد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ علاقے میں انتہائی احتیاط کے پیش نظر گیس اور بجلی کی خدمات عارضی طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں دھماکے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.