خرطوم: سوڈان میں منکی پاکس کے پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ملک بھر میں متاثرین کی مجموعی تعداد سات ہو گئی ہے۔ وزارت صحت میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ ایمرجنسی اینڈ ایپیڈیمک کنٹرول کے ڈائریکٹر مونتاسر محمد عثمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا، ’’مغربی دارفور ریاست میں دو کیسز درج کئے گئے جبکہ ایک خرطوم ریاست میں، ایک ریاست کسالا میں اور ایک میں۔ شمالی دارفر ریاست میں معاملہ سامنے آیا ہے۔ Monkeypox in Sudan
یہ بھی پڑھیں: Monkeypox in Bahrain بحرین میں منکی پاکس کا پہلا مریض
انہوں نے کہا ’’نئے کیسز کے ساتھ ملک میں منکی پاکس کے مجموعی کیسز کی تعداد سات ہو گئی ہے‘‘۔ اگست کے آوائل میں سوڈان میں منکی پاکس کے پہلے اعلان شدہ کیس کی تصدیق کی گئی تھی۔
یو این آئی