بیجنگ: چین کے ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں جھلس کر 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 34 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے لیاؤننگ میں فیکٹری شٹ ڈاؤن میں مرمتی کام کے دوران کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلانٹ کو اپنی زد میں لے لیا۔
رپورٹ کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا، امدادی کاموں کے دوران پلانٹ سے 5 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 34 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 2023 میں کیا ہوگا؟ دل دہلا دینے والی پیش گوئیاں سامنے آ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کم از کم 8 ملازمین لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ فیکٹری میں ہی تھے تاہم ان کی باقیات کی تلاش جاری ہے، دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ فی الحال پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ چین میں 2015 میں ایک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 165 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Explosion in South Africa جنوبی افریقہ میں ایندھن کے ٹینکر میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک
Explosion in Brazil برازیل میں شوٹنگ کلب میں دھماکے سے چار افراد کی موت
یو این آئی