کوئٹو: مشرقی ایکواڈور کے صوبہ پچینچا میں ایک بین صوبائی بس الٹنے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ ہنگامی امدادی ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح پیفو-پاپالکتا ہائی وے پر پیش آیا۔ بس سڑک سے پھسل کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو نابالغ ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملنے کے بعد کوئٹو فائر ڈپارٹمنٹ اور نیشنل پولیس کی خصوصی یونٹوں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔ زخمیوں کو ضروری طبی امداد کے لیے مختلف مراکز صحت لے جایا گیا۔
وہیں شمال مغربی امریکی ریاست ایڈاہو میں جمعہ کو نوجوانوں کو کیمپ کے لیے لے جانے والی ایک اسکول بس حادثہ کا شکار ہوگئی جس سے 11 نوجوان زخمی ہوگئے۔ مقامی پولیس نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ ایداہو اسٹیٹ پولیس نے ایک بیان میں کہا، "11 زخمیوں میں سے، سات نوجوان سنگین طور پر زخمی ہیں ۔ بس میں سوار تمام طلبا کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ حادثہ کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لئے جانچ کی جارہی ہے۔ یہ بس سمر کیمپ پروگرام کی چار بسوں میں سے ایک تھی اور اس میں 13-18 سال کی عمر کے تقریباً 30 طلباء سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Ecuador Shooting ایکواڈور میں فائرنگ کے تبادلے میں پانچ افراد ہلاک
یو این آئی