ETV Bharat / international

Fire in Karachi Express پاکستان کے کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے سات لوگوں کی موت

پاکستان ریلوے حکام کے مطابق بدھ کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایئرکنڈیشنڈ بزنس کوچ میں آگ لگنے سے سات لوگوں کی موت ہوگئی۔

Fire in Karachi Express kills seven
پاکستان کے کراچی ایکسپریس میں آگ لگنے سے سات لوگوں کی موت
author img

By

Published : Apr 27, 2023, 2:01 PM IST

سکھر: لاہور سے کراچی جانے والی بزنس کلاس ٹرین کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 17 میں بدھ کی رات دیر گئے آگ لگ گئی جس میں سات لوگوں کی موت ہوگئی۔ ٹنڈو مستی اور خیرپور کے درمیان کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 17 میں آتشزدگی کے باعث خاتون اور 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پاکستان ریلوے حکام کے مطابق 26 اور 27 اپریل کی درمیانی شب ساڑھے 12 بجے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپریس کی ایئرکنڈیشنڈ بزنس کوچ میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس پر فوری طور پر گاڑی کو ٹنڈو مستی خان اسٹیشن کے قریب روک لیا گیا۔

ہنگامی طور پر فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی جس کی پہلی گاڑی رات ایک بج کر 50 منٹ تک موقع پر پہنچی اور تقریباً 40 منٹ کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ ڈی سی او ریلوے محسن سیال کے مطابق 70 سالہ خاتون رابعہ بی بی نے جان بچانے کے لیے متاثرہ بوگی سے چھلانگ لگادی تھی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوئیں اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسیں۔پاکستان کی وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق جلی ہوئی بوگی سے ایک مرد اور 4 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ مرنے والوں میں چار بچے اور خاتون کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جبکہ مرد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ رواں برس بیس جنوری کو ہی بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے پنیر میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں انجن سمیت چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں لیکن اس حادثے میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا تھا بلکہ 8 افراد زخمی ہوئے تھے۔ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.