ETV Bharat / international

Cambodia Hotel Casino Fire کمبوڈیا کے کیسینو ہوٹل میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاک

کیسینو ہوٹل کے اندر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیسینو ہوٹل آتشزدگی واقعہ میں دس افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 400 سے زیائد افراد پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔Fire Breaks Out at Cambodia Hotel Casino

author img

By

Published : Dec 29, 2022, 2:45 PM IST

Updated : Dec 29, 2022, 2:59 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

نوم پنہ: کمبوڈیا-تھائی لینڈ سرحد پرپوپیٹ شہرکے گرینڈ ڈائمنڈ سٹی کیسینو ہوٹل میں بدھ کی دیر رات لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 30 ​​دیگر زخمی ہوگئے اور 400 زیادہ پھنسے ہوئے ہیں۔ پوپیٹ ٹاؤن ہال انتظامیہ کے سربراہ نم فونینگ نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ فوینگ نے آج یہاں دی نوم پنہ پوسٹ کو بتایا، 'آج صبح 9 بج کر 10 منٹ تک 10 سے زائد افراد کی موت ہوگئی اور 30 سے زیادہ زخمیوں کوتھائی لینڈ کے صوبہ سا کائیو کے ضلع آرنیا پرتھیت کے اسپتال میں بھیجا گیا۔' انہوں نے کہا کہ کیسینو ہوٹل میں 400 سے زائد افراد پھنسے ہوئے ہیں، جن میں سے بیشتر تھائی لینڈ کے باشندے ہیں۔Ten killed in Cambodia Hotel Casino Fire

انہوں نے کہا کہ آگ بدھ کی رات لگی اور ابھی تک اسے بجھایا نہیں جاسکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ کمبوڈین نیشنل کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے وائس چیئرمین کن کم نے صحافیوں کو بتایا کہ کیسینو کے اندر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر بھیجے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Chile Forest Fire چلی کے جنگلات میں آگ لگنے سے 67 افراد جھلس کر ہلاک

یو این آئی

Last Updated : Dec 29, 2022, 2:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.