ETV Bharat / international

Fire Incident in Iraq عراق میں آتشزدگی حادثے میں 114 افراد ہلاک، درجنوں زخمی - بغداد میں ووڈ اسپتال میں آؒشزدگی

عراق کے صوبہ نینویٰ میں ہمدانیہ علاقے میں ایک شادی ہال میں آگ لگنے کے باعث 114 افراد جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

fire at Iraq
fire at Iraq
author img

By AP (Associated Press)

Published : Sep 27, 2023, 7:06 AM IST

Updated : Sep 27, 2023, 12:16 PM IST

بغداد: شمالی عراق میں ایک شادی ہال میں آگ لگنے سے کم از کم 114 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے بتایا کہ عراق کے صوبہ نینویٰ کے ہمدانیہ علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ یہ شمالی شہر موصل سے بالکل باہر عیسائیوں کی اکثریت والا کا علاقہ ہے، جو دارالحکومت بغداد سے تقریباً 335 کلومیٹر شمال مغرب میں ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان سیف البدر نے سرکاری عراقی نیوز ایجنسی کے ذریعے ہلاکتوں کی تعداد بتائی۔ البدر نے کہا کہ بدقسمت حادثے سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ٹیلی ویژن فوٹیج میں شادی ہال کے اندر جلتا ہوا ملبہ دکھایا گیا۔

نینویٰ کے صوبائی گورنر نجیم الجبوری نے کہا کہ آتشزدگی حادثے میں زخمی ہونے والوں کو علاقائی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آتشزدگی حادثے میں ہلاکتوں کے حتمی اعداد و شمار نہیں ہیں، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں ابھی بھی اضافہ کا قومی امکان ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر علم نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: عراق کے کووڈ اسپتال میں آتشزدگی

عراقی سول ڈیفنس نے کہا کہ یہ واقعہ منگل کی آدھی رات سے پہلے شادی ہال کی عمارت میں پیش آیا، جو انتہائی آتش گیر تعمیراتی مواد سے بنی تھی۔ سرکاری عراقی نیوز ایجنسی (آئی این اے) نے کہا کہ ابتدائی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ عمارت کے اندر آتش بازی کی وجہ سے آگ لگی اور عمارت کا وہ حصہ گر گیا جہاں بھیانک آگ لگی تھی۔ آئی این اے نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں اس سے پہلے بھی آتشزدگی حادثے پیش آئے۔ بغداد میں اپریل 2021 میں کووڈ اسپتال میں آتشزدگی واقعہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

Last Updated : Sep 27, 2023, 12:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.