ETV Bharat / international

Donald Trump Indicted پورن سٹار کو چپ رہنے کیلئے رقم دینے کا معاملہ، ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد - امریکہ اردو نیوز

نیویارک کی گرینڈ جیوری نے پورن سٹار کو چپ رہنے کے لیے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کردیا ہے۔

Donald Trump Indicte
Donald Trump Indicte
author img

By

Published : Mar 31, 2023, 8:49 AM IST

Updated : Mar 31, 2023, 9:21 AM IST

نیویارک: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ایک پورن سٹار کو چپ رہنے کے لیے رقم ادا کرنے کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی موجودہ یا سابق صدر کو مجرمانہ الزامات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ جیوری کی جانب سے ووٹنگ کے بعد کیا گیا۔ پراسکیوٹر آفس نے ٹرمپ کو گرفتاری کے لیے خود کو پیش کرنے کا مطالبہ کیا۔ نیویارک کے ایک پراسیکیوٹر نے جمعرات کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کرنے کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی (ڈی ای) کا دفتر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر رہا تھا۔ ٹرمپ پر عائد یہ الزامات فحش فلموں کی اداکارہ کو معاملات چھپانے کے لیے رقوم کی ادائیگی سے متعلق دعوؤں کے بارے میں ہیں اور اس کیس کا تعلق 2016 کے صدارتی انتخابات کے وقت سے ہے۔ ڈسٹرکٹ اٹارنی کا دفتر 2016 کے صدارتی انتخابات سے متعلق ایک پورن اسٹار کو اپنی زبان بند رکھنے کے لیے رقم کی ادائیگی کے سلسلے ٹرمپ کے مبینہ کردار کی تفتیش کر رہا تھا۔

استغاثہ کے مرکزی گواہ ٹرمپ کے سابق فکسر مائیکل ڈی کوہین جنہوں نے ایک خاتون پورن سٹار کو اپنی زبان بند رکھنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی کی تھی۔ مائیکل ڈی کوہن نے کہا کہ ٹرمپ نے انہیں پورن اسٹار کی خاموشی خریدنے کی ہدایت دی تھی اور یہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے خاندانی کاروبار، ٹرمپ آرگنائزیشن نے تمام معاملے کو چھپانے میں مدد کی۔ کمپنی کے داخلی ریکارڈ نے ادائیگیوں کو قانونی اخراجات قرار دیتے ہوئے ان کی غلط شناخت کی جس سے ادائیگی کے مقصد کو چھپانے میں مدد ملی۔ واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف قانونی کارروائی سے 2024 کی صدارتی مہم بھی متاثر ہوسکتی ہے کیوں کہ سابق امریکی صدر 2024 کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Trump Fears Arrest سابق امریکی صدر ٹرمپ کو گرفتار ہونے کا اندیشہ، حامیوں سے احتجاج کرنے کی اپیل

Last Updated : Mar 31, 2023, 9:21 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.