ETV Bharat / international

Ex Pak General Arrested اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے کے الزام میں پاکستانی سابق جنرل گرفتار

پاکستان کے سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کو اداروں کے خلاف لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزام میں آج صبح کو ان کے رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد انھیں اسلام آباد کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انھیں تین روزہ پولیس ریمانڈ پر دے دیا۔

Ex Pak general Amjad Shuaib
پاکستان کے سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 4:02 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سابق لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کو پیر کو اسلام آباد پولیس نے قومی اداروں کے خلاف لوگوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تھانہ رمنا کے پولیس اہلکاروں نے سابق فوجی افسر کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔ بعد ازاں سابق فوجی کو اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پراسیکیوشن کی جانب سے امجد شعیب کی 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، لیکن عدالت نے صرف تین دن کے لیے پولیس ریمانڈ کی منظوری دی۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) امجد شعیب کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعہ 153 اے (مختلف گروپوں کے درمیان دشمنی وغیرہ کو فروغ دینا) اور 505 (عوامی فساد کا باعث بننے والے بیانات) کے تحت 25 فروری کو اسلام آباد کے رمنا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، اسلام آباد کے مجسٹریٹ اویس خان کی شکایت پر یہ ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں کہا گیا کہ سابق فوجی افسر نے ایک ٹی وی شو میں دیے گئے اپنے متنازع بیان کے ذریعے لوگوں کو اداروں اور قوم کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے ساتھ ساتھ ملک میں بدامنی اور انتشار پھیلانے اور امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب اپنے تبصروں اور تجزیوں کے ذریعے سرکاری ملازمین کو اپنے سرکاری فرائض کی انجام دہی پر اکساتے ہیں۔ لوگوں، سرکاری ملازمین اور اپوزیشن پارٹی کو ان کے متنازعہ مشورے کا مقصد لوگوں کے درمیان دشمنی کو بڑھانا ہے۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق فوجی افسر کا بیان ملک کو کمزور کرنے کی ایک منصوبہ بند سازش کا حصہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) شعیب کو اس سے قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 7 ستمبر 2022 کو پیش ہونے کے لیے طلب کیا تھا جب انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم اور اسرائیلی ٹیم کے درمیان ملاقات کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم وہ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے سامنے پیش ہونے میں ناکام رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.