ETV Bharat / international

Free COVID Vaccines to China یوروپی یونین نے چین کو مفت کووڈ ویکسین دینے کی پیشکش کی

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ چین میں ویکسینیشن کی موجودہ کوریج ناکافی ہے، اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ادھر یوروپی یونین نے چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مفت ویکسین دینے کا اعلان کیا ہے۔ Coronavirus Outbreak In China

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 3, 2023, 5:53 PM IST

ماسکو: یوروپی یونین نے چین کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے مفت خوراک کی پیشکش کی ہے، کیونکہ بیجنگ شہر طویل لاک ڈاؤن کو ہٹانے کی تیاری کر رہا ہے۔ یہ اطلاع منگل کو یہاں مقامی اخبار کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں دی گئی۔ چین نے دسمبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن اور کووڈ-19 کے دوران نافذ تمام ضوابط کو واپس لے رہا ہے، جس سے یورپی یونین کو دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔European Union offers free Corona Virus Vaccines to China

اہلکار نے کہا کہ چینی حکومت نے ابھی تک یورپی یونین کی طرف سے پیش کی گئی پیشکش کا جواب نہیں دیا ہے۔ چین میں نومبر میں ایک بار پھر کووڈ-19 کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد یہاں کے حکام نے کچھ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن نافذ کیا اور روزانہ کی بنیاد پر مقامی لوگوں کی پی سی آر ٹیسٹنگ بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا کہ چین میں ویکسینیشن کی موجودہ کوریج ناکافی ہے اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: WHO Urges China چین کورونا کے خلاف مزید اقدامات اور شفافیت اختیار کرے، ڈبلیو ایچ او

China Corona Cases چین میں کورونا کیسز میں اضافہ، امریکہ کا سفری پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

Corona Cases in China: چین میں ممکنہ اموات دو لاکھ سے کم ہو سکتی ہیں

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.