ETV Bharat / international

Sanctions on Russia: یورپی یونین نے روس پر مزید پابندیاں عائد کیں - روس پر پابندیاں

یوروپی یونین کی کونسل نے روس پر پابندیوں کا چھٹا پیکیج عائد کردیا ہے۔ Sanctions on Russia اس پابندی میں روس سے خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے ساتھ ساتھ تین روسی اور ایک بیلاروسی بینک بھی شامل ہے۔

EU imposes more sanctions on Russia
یورپی یونین نے روس پر مزید پابندیاں عائد کیں
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 8:28 PM IST

برسلز: یوکرین پر روسی حملے کے جواب میں یوروپی یونین کی کونسل (ای یو) نے جمعہ کو روس پر پابندیوں کا چھٹا پیکیج عائد کردیا۔ یوکرین کے خلاف روسی حملے کو ایک سو دن گزر چکے ہیں۔ کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ کونسل نے بیلاروس کی حمایت سے یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت اور روسی مسلح افواج کی جانب سے کی جانے والی مبینہ بربریت کے پیش نظر چھٹی بار روس پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

اس پیکیج میں روس سے خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر پابندی، اضافی تین روسی اور ایک بیلاروسی بینکوں کے لیے سوئفٹ پابندی، اور روسی حکومت کی ملکیت والے تین آوٹ لیٹ کے لیے یورپی یونین کو ترسیل کی معطلی شامل ہے۔

خارجی امور اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے کہا کہ آج کے پیکج کے ساتھ، ہم مزید اقتصادی پابندیاں لگا کر جنگ پر پیسہ خرچ کرنے کی روس کی طاقت کو کمزور کر رہے ہیں۔ ہم یورپی یونین میں روسی تیل کی درآمد پر پابندیاں عائد کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ہی روس کی آمدنی کا ایک بڑا ذریعہ ختم ہو رہا ہے۔ ہم بین الاقوامی ادائیگی کے نظام سوئفٹ سے مزید بڑے روسی بینکوں کو کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine War: روس یوکرین جنگ کے سو دن مکمل، زیلینسکی نے کہا فتح ہماری ہوگی

بوریل نے کہا کہ ہم بوچا اور ماریوپول میں ہونے والے مظالم کے ذمہ داروں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لا رہے ہیں اور صدر پوتن کے جنگی پروپیگنڈے میں فعال طور پر تعاون کرنے والوں پر بھی پابندی لگا رہے ہیں۔ کونسل نے کہا کہ ان پابندیوں سے یورپی یونین کے ان رکن ممالک کو الگ رکھتا ہے جو پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی درآمد کے لیے روس پر انحصار کرتے ہیں۔ ایسے ممالک جو اپنے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے روسی سپلائی پر مخصوص انحصار کا شکار ہیں اور ان کے پاس کوئی قابل عمل متبادل نہیں ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.