ETV Bharat / international

Ethiopia Govt Campaign Against Corruption ایتھوپیا نے قومی انسداد بدعنوانی کمیٹی قائم کی - ایتھوپیا حکومت کی بدعنوانی کے خلاف مہم

ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے بدعنوانی کے خلاف حکومت کی مہم کو مربوط کرنے کے لیے ایک قومی انسداد بدعنوانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ Ethiopia establishes national anti corruption committee

ایتھوپیا نے قومی انسداد بدعنوانی کمیٹی قائم کی

author img

By

Published : Nov 18, 2022, 9:59 AM IST

ادیس ابابا: ایتھوپیا کی حکومت نے بدعنوانی کے خلاف حکومت کی مہم کو مربوط کرنے کے لیے ایک قومی انسداد بدعنوانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے جمعرات کو کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا۔ بدعنوانی کی موجودہ خطرناک سطح پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی اور گورننس کا ڈھانچہ متاثر ہو رہا ہے۔ Ethiopia Govt Campaign against Corruption

احمد نے سات رکنی کمیٹی کے ارکان کا بھی اعلان کیا، جس میں ایتھوپیا کے وزیر انصاف گیڈون ٹیموتھیووس اور نیشنل انٹیلی جنس اینڈ سیکورٹی سروس (این آئی ایس ایس) کے ڈائریکٹر جنرل تیمسجن تیرونہ شامل ہیں۔ انہوں نے بدعنوانی کو ملک کو اندر سے کھا جانے اور اس کے وسائل کو ضائع کرنے والا کیڑا قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ کرپٹ اہلکار لالچی دلالوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جو ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدعنوانی اس وقت ایتھوپیا کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Ethiopian Govt on Ceasefire ایتھوپیا حکومت اور ٹائیگرے فورسز جنگ بندی پر متفق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.