واشنگٹن: لاس اینجلس کے سابق میئر ایرک گارسیٹی کو امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے بھارت میں نئے امریکی سفیر کے طور پر حلف دلایا۔ حلف برداری تقریب میں گارسیٹی کی بیوی ایمی ویک لینڈ، والد گل گارسیٹی، ماں سوکے گارسیٹی، ساس ڈی ویک لینڈ اور خاندان کے دیگر کئی قریبی افراد نے شرکت کی۔ حلف برداری کے بعد کملا ہیرس نے گارسیٹی کو بھارت میں امریکہ کا نیا سفیر بننے پر مبارکباد دی۔ 15 مارچ کو سینیٹ نے لاس اینجلس کے سابق میئر ایرس گارسیٹی کی بھارت میں امریکی سفیر کے طور پر تصدیق کی۔ بتادیں کہ گارسیٹی نے 52 سے 42 ووٹوں سے مینڈیٹ حاصل کیا ہے۔ حلف لینے کے بعد گارسیٹی نے کہا کہ وہ بھارت میں امریکہ کے نئے سفیر بننے پر بہت خوش ہیں۔ یہ عہدہ بھارت میں کافی عرصے سے خالی تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سے میرا ایک نیا سفر شروع ہوا ہے۔
-
Eric Garcetti sworn in as US Ambassador to India
— ANI (@ANI) March 25, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
Ambassador Garcetti is a committed public servant and will play a critical role in strengthening our partnership with the people of India: Kamala Harris, US Vice-President pic.twitter.com/cmDYdKx3sV
">Eric Garcetti sworn in as US Ambassador to India
— ANI (@ANI) March 25, 2023
Ambassador Garcetti is a committed public servant and will play a critical role in strengthening our partnership with the people of India: Kamala Harris, US Vice-President pic.twitter.com/cmDYdKx3sVEric Garcetti sworn in as US Ambassador to India
— ANI (@ANI) March 25, 2023
Ambassador Garcetti is a committed public servant and will play a critical role in strengthening our partnership with the people of India: Kamala Harris, US Vice-President pic.twitter.com/cmDYdKx3sV
یہ بھی پڑھیں : US Ambassador for India امریکی سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی نے گارسیٹی کو بھارت میں سفیر کے طور پر منظوری دے دی
گارسیٹی نے کہا کہ وہ صدر بائیڈن اور وائٹ ہاؤس کے ان پر اعتماد کرنے کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے۔ میں بھارت میں اپنے اہم مفادات کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی خدمت دینے کے لیے پرجوش ہوں۔ ریاستہائے متحدہ بھارت اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم اور یو ایس انڈیا بزنس کونسل نے گارسیٹی کو ہندوستان میں اگلے سفیر کے طور پر ان کی تصدیق پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ بھارت میں امریکی سفیر کا عہدہ گزشتہ دو سالوں سے خالی تھا۔ امریکی سینیٹ نے اس مارچ کی شروعات میں بھارت میں امریکہ کے اگلے سفیر کے طور پر گارسیٹی کی نامزدگی کی تصدیق کی تھی۔ جس کی وجہ سے بھارت میں دو سال سے زیادہ وقت سے خالی پڑے امریکی سفیر کے عہدے پر گارسیٹی کا تقرر کرنے کا راستہ صاف ہوگیا تھا۔